Wednesday January 22, 2025

وزیر ریلوے شیخ رشیدنے استعفیٰ دینے کا فیصلہ کر لیا؟اتوار تک کا وقت مانگ لیا

رحیم یار خان : وفاقی وزیرِ ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ان کے دور میں سب سے کم حادثے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ استعفیٰ پر اتوار کو جواب دیں گے۔ وزیر ریلوے شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ تیزگام حادثے میں ریلوے کی غلطی نہیں بلکہ لوگ قانون کا احترام نہیں کرتے، ٹرین میں آگ بجھانے کا آلہ لگا ہوتا ہے لیکن آگ کی شدت بہت زیادہ تھی اور آگ بجھانے کا آلہ چھوٹا تھا جب کہ کسی مسافرنے اس آلہ کا بھی استعمال نہیں کیا۔

شیخ رشید نے حادثے کی ذمہ داری مسافروں پر ڈالتے ہوئے کہا کہ واقعے میں ریلوے کی نہیں بلکہ مسافروں کی غلطی ہے، مسافروں نے ناشتہ بنانے کے لیے سلنڈرجلایا جس کے بعد چلتی ٹرین میں آگ لگ گئی۔ چھوٹے اسٹیشنوں پراسکینرکا نظام موجود نہیں لہٰذا تحقیقات کریں گے کہ مسافرکون سے اسٹیشن سے سلنڈر لیکر چڑھے۔ شیخ رشید نے کہا کہ 17اسٹیشنز کے علاوہ کہیں بھی سیکنکر موجود ہیں،شیخ رشید نے جاں بحق افراد کے ورثاء کے لیے 15،15لاکھ روپے امداد کا اعلان کیا ہے انہوں نے کہا کہ حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کو پانچ پانچ لاکھ روپے دئیے جائیں گے۔ خیال رہے کہ ق آج علی الصبح کراچی سے راولپنڈی جانے والی تیز گام ایکسپریس میں رحیم یار خان میں لیاقت پور کے قریب حادثہ پیش آیا اور ٹرین میں گیس سلنڈر پھٹنے سے اس کی تین بوگیوں میں آگ لگ گئی۔ شیخ رشید نے کہا کہ ہر کمپارمنٹ میں گاڑی کو روکنے کیلئے چین ہوتی ہے، تیزگام ایکسپریس چین کھینچنے کی وجہ سے رکی ورنہ پوری ٹرین جل جاتی، سانحہ تیزگام ایکسپریس سلنڈراورچولہے جلانے کی وجہ سے پیش آیا، وزیراعظم نے انکوائری کی ہدایت کردی ہے،15دن میں رپورٹ ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ س حادثے میں ریلوے کی کوتاہی ضرور ہے جس کی تحقیقات کرکے وجہ سامنے لائیں گے، سب سے کم حادثے میرے دور میں ہوئے ہیں۔

FOLLOW US