Wednesday January 22, 2025

راحیل شریف نے مدت ملازمت میں توسیع کیلئے کئی سفارشیں کروائیں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )معروف صحافی و کالم نگار اعزاز سید کا اپنے کالم بلف کارڈ میں کہنا ہے کہ 23 اکتوبر کو ہی روالپنڈی میں عجیب و غریب اشتہار بازی کی گئی جس میں سابق آرمی چیف راحیل شریف کی بے بنیاد باتوں پر تعریف کی گئی۔راحیل شریف کے بارے میں یہ کہنا ہے کہ وہ توسیع نہیں لینا چاہتے تھے،سراسر جھوٹ اور حقائق کے منافی ہے۔حقیقت یہ ہے کہ انہوں نے سابق وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد اور ان کے معتمدِ خاص عرفان صدیقی سمیت متعدد وزراء سے اپنی ملازمت میں توسیع کی سفارشیں کروائیں۔انہوں نے تو حکومت کو یہ تجویز بھی دی تھی کہ وہ کسی سبکی سے بچنے کے لیے اس

وقت تینوں سروسز چیفس کی مدتِ ملازمت میں توسیع کر دے۔آخری براہ راست ملاقات میں مدت ملازمت میں توسیع کے عوض ڈان لیکس اور پاناما کیس کا معاملہ حل کرنے کی پیشکش بھی کی گئی مگر نواز شریف نہ مانے،اعزاز سید مزید لکھتے ہیں کہ اگرکوئی سمجھتا ہے کہ راولپنڈی میں ہونے والی عجیب و غریب اشتہار بازی اور مولانا فضل الرحمن کا مارچ دو الگ الگ واقعات ہیں تو یہ بات درست نہیں۔مولانا فضل االرحمن اسلام آباد ہر صورت پہنچے گا۔حکومت نے انہیں اسلام آباد آنےکی اجازت بھی دے دی گئی ہے مگر وہ ابھی تک وزیراعظم کے استعفے سے کم کسی بات پر ماننے کو تیار نہیں ہو رہے۔مولانا فضل الرحمن کے آزادی مارچ کے موقع پر وزارت داخلہ کی طرف سے انٹیلی جنس معلومات کی روشنی میں جاری مراسلہ اس بات کا اندیشے کا اظہار ہے کہ شرارتی عناصر کہیں کچھ پلان کررہے ہیں،مولانا کی اصل کامیابی اپنے کارکنان کو نحفاظت اسلام آباد لانا ہے۔موجودہ نظام تین اہم شخصیات کے گرد گھوم رہا ہے۔اگر تینوں میں سے کسی ایک پر کوئی زد آتی ہے تو باقی دوںوں بھی محفوظ نہیں رہتے۔مولانا فضل الرحمن نے دارالحکومت میں پہنچ کر اس حوالے سے کوئی بلف کارڈ کھیل دیا تو حالات یکسربدل جائیں گے۔

FOLLOW US