Wednesday January 22, 2025

وزیر اعظم عمران خان کب استعفیٰ دیں گے ۔۔۔۔؟ تہلکہ خیز پیشگوئی کر دی گئی

اسلام آباد (ویب ڈیسک ( چیئر مین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری نے کہاہے کہ وزیر اعظم نے پارلیمنٹ کو تالہ لگادیا ہے ،عمران خان جلد استعفیٰ دینے والے ہیں، حکومت سے ملک اور معیشت نہیں چل رہی ۔پمز ہسپتال کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ عمران خان جلد استعفیٰ دینے والے ہیں، میں موجودہ حکومت پر اعتماد نہیں کرتا ۔حکومت سے ملک ، معیشت اور سیاست نہیں چل رہی ہے ، نا اہل حکمران ملک نہیں چلا سکتے ۔ انہوں نے کہا کہ میں آزادی مارچ کوسلام پیش کرتا ہوں، آزادی مارچ میں ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے جھنڈے نظر آرہے ہیں۔ ہم جمہوریت کے ساتھ کھڑے ہیں، وزیر اعظم نے پارلیمنٹ کوتالہ لگادیا اور نیب کوکھلونا بنا لیاہے جس کی وجہ سے ہم احتجاج پر مجبور ہورہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہماری پوری کوشش ہوگی کے جمہوریت کونقصان نہ پہنچے لیکن حکومت نے خود پارلیمان کوبند کر کے ہم کومشکل میں ڈال دیاہے ۔ ابھی تو سفر شروع ہواہے ، ابھی بہت کچھ ہونیوالا ہے ۔بلاول بھٹو زرداری کا کہناتھا کہ آصف زرداری کاعلاج ڈاکٹرزکی ہدایت کے مطابق ہوناچاہئے۔ طبی سہولتیں لیناآصف زرداری کابنیادی حق ہے،۔عدالتی حکم کے باوجودطبی سہولتیں نہیں دی گئیں۔عدالتی احکامات پرعملدرآمدہوناچاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم سے آئینی اورجمہوری حقوق بھی چھینے جارہے ہیں۔ اپوزیشن جماعتوں کی قیادت کی جان سے کھیلاجارہاہے۔آصف زرداری کاحوصلہ بلندہے۔ فیملی کاکوئی ڈاکٹرمیڈیکل بورڈمیں شامل نہیں کرایا،آصف زرداری کو طبی سہولتیں فراہم کی جائیں۔جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے ملک کی سیاسی صورتحال کو مدِ نظر رکھتے ہوئے سعودی عرب کا دورہ منسوخ کر دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق اس وقت سابق وزیراعظم نواز شریف کی طبعیت ناساز ہے جب کہ وہ سروسز اسپتال میں زیر علاج ہیں۔جب کہ دوسری جانب حکومت کو اسلام آباد میں آزادی مارچ جیسے چینلجز کا بھی سامنا ہے۔ملک میں جاری سیاسی صورتحال کے باعث وزیراعظم عمران خان نے اپنا سعودی عرب کا دورہ منسوخ کر دیا ہے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے دارالحکومت ریاض میں ہونے والی سرمایہ کاری کانفرنس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان اُس وقت چین کے سرکاری دورہ پر موجود ہ تھے جب انہی دورہ سعودی عرب کی دعوت دی گئی تھی۔وزیراعظم عمران خان نے 29سے 31اکتوبر تک سعودی عرب کا دورہ کرنا تھا۔۔وزیراعظم عمران خان نے سعودی شہزادے محمد بن سلمان کی دعوت پر سعودی عرب جانا تھا۔

وزیراعظم عمران خان کو بین الاقوامی سرمایہ کاری کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی گئی تھی۔وزیراعظم عمران خان رواں ماہ سعودی کا دورہ کر چکے ہیں۔ سفارتی ذرائع کے مطابق پاکستان سعودی عرب اور ایران کشیدگی میں ثالثی کا کردار ادا کررہاہے،سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے وزیراعظم عمران خان سے ثالثی کیلئے کہاتھا۔ذرائع کے مطابق اہم مسلم لیڈر دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی اور تنائو ختم کرنے کی خواہاں ہیں۔ سفارتی ذرائع کے مطابق ایران کی طرف سے ثالثی قبول کرتے ہوئے تنائو کم کرنے کا عندیہ دیا جا چکاہے، ایران خطے میں امریکہ کا کردار بتدریج کم کرکے ختم کرنا چاہتا ہے۔سفارتی ذرائع کے مطابق پاکستان ماضی میں بھی سعودی عرب ایران تنائو ختم کرنے کیلئے کئی بار کوششیں کرچکا ہے۔

کیٹاگری میں : پا کستا ن، خبریں

FOLLOW US