Wednesday January 22, 2025

کاش مہاتیر محمد اپنے شاگرد عمران خان کی طرح یہ کام کر لیں ۔۔۔۔۔۔ حسن نثار نے حیران کن بات کہہ ڈالی

کراچی(ویب ڈیسک) احتساب کے خواب سے بہت سے لوگوں کی آنکھ کھل گئی ہے۔ مہاتیر محمد اپنے شاگرد کی طرح کشمیر کے معاملہ پر یوٹرن لے لیتے تو بہتر تھا۔ یہ بات سینئر تجزیہ کار حسن نثار نے نجی ٹی وی کے ایک پروگرام ”میرے مطابق“ میں میزبان شجعیہ نیازی سے گفتگو کررہے تھے۔ نواز شریف کی طبّی و انسانی بنیادوں پر ضمانت پر تبصرہ کرتے ہوئے حسن نثار نے کہا کہ پاکستان میں لاکھوں قیدی ہیں شاید سب ہی طبّی بنیادوں پر مکمل فٹ ہیں۔ نواز شریف کے ساتھ حکومت کے پلیٹ لیٹس گرے ہیں اور ہلکا سا ہارٹ اٹیک بھی حکومت کو ہوا ہے۔سیاسی کارکن حقیر نہیں ہیں انہیں قیادت سے اپنی عزت کروانی چاہئے۔

نواز شریف کو ریکوری کے بغیر باہر جانے کی اجازت نہ دینے کا مطالبہ پی ٹی آئی کارکنوں کی زندگی کی نوید ہے۔ مہاتیر محمد کے بیان اربوں کا نقصان قبول، کشمیر پر موقف نہیں بدلیں گے پر تبصرہ کرتے ہوئے حسن نثار نے کہا کہ بھارتی حکومت نے گن پوائنٹ پر بھارتی تاجروں سے ملائیشیا کے پام آئل کی خرید رکوائی ہوگی،مہاتیر محمد اپنے شاگرد کی طرح اس معاملہ پر یوٹرن لے لیتے تو بہتر تھا لیکن اگر وہ اس بڑھاپے میں بھی ڈٹے ہوئے ہیں تو قابل تحسین ہے۔ایک خبر کے مطابق ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے کہا ہے کہ وہ بھارتی تاجروں کی جانب سے ملائیشین پام آئل کے بائیکاٹ کی دھمکی کے باوجود کشمیر سے متعلق اپنا بیان واپس نہیں لیں گے۔ گزشتہ ماہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب میں مہاتیر محمد نے بھی مسئلہ کشمیر پر کھل کر بات کی اور جموں وکشمیر کو ایک الگ ملک قرار دیا تھا۔ خطاب میں مہاتیر محمد نے بھارت کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے باوجودجموں و کشمیر پر حملہ کرکے اس پر قبضہ کیا گیا۔ اس بیان کے بعد بھارت میں کھانے کے تیل کے تاجروں کی ایک تنظیم نے اپنے اراکین سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ مہاتیر محمد کے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں کشمیر سے متعلق بیان کی وجہ سے ملائیشیا سے پام آئل کی خریداری بند کردیں۔ ملائیشیا پام آئل پیدا کرنے والا دوسرا بڑا ملک ہے جس کا سب سے بڑا خریدار بھارت ہے۔

FOLLOW US