Wednesday January 22, 2025

مولانا فضل الرحمٰن پاکستان کے اگلے وزیر اعظم ہونگے ، مفتی کفایت اللہ کو استخارے میں کیا کچھ نظرآیا، حیران کن تفصیلات

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) مولانا فضل الرحمان کا آزادی مارچ گزشتہ روز سکھر سے شروع ہو چکا ہے اور اب تیزی سے وفاقی دار الحکومت اسلام آباد کی جانب رواں دواں ہے ۔ ملکی سیاست میں ان دنوں زبردست ہلچل ہے ۔ ن لیگ کے ٹائیگرز اورپی پی کے جیا کے بھی حکومت مخالف آزادی مارچ میں مولانا کے شانہ بشانہ ہیں ۔ گزشتہ روز مارچ کے آغاز کے علاوہ جو بڑی خبر تھی وہ یہ تھی کہ دن کے آغاز میں ہی جے یو آئی ایف کے مرکزی رہنما مفتی کفایت اللہ

کو گرفتار کر لیا گیا ۔ انہیں دھرنے کیلئے چندہ مانگنے اور پاک فوج کیخلاف نفرت انگیز بیانات پر گرفتار کیا گیا ۔ مفتی کفایت اللہ گرفتاری سے قبل اپنے ایک بیان کی وجہ سے بھی شہرت حاصل کر رہے تھے۔ انہوںنے نجی ٹی وی چینل پر خاتون اینکر سے گفتگو کر تے ہوئے کہا کہ میں نے استخارہ کیا ہےکہ اگلی حکومت جے یو آئی ایف کی ہے اور میرے استخارے کے مطابق مولانا فضل الرحمان پاکستان کے اگلے وزیر اعظم ہونگے تاہم مفتی کفایت اللہ گرفتار کرلیے گئے ۔

FOLLOW US