اسلام آباد (ویب ڈیسک)چیئر مین کشمیر کمیٹی علی امین گنڈاپورنے کہاکہ مولانا کےخلاف ثبوت موجود ہیں،ان کیخلاف عدالت جاوں گا اورسزا دلوا کے دم لوں گا،مولاناکا مارچ کشمیر کے مسئلے کو خراب کررہا ہے۔تفصیلات کے مطابق چیئر مین کشمیر کمیٹی علی امین گنڈاپورنے کہاکہ فضل الرحمان پاکستان میں بیٹھ کرمودی کےایجنڈے کوفروغ دے رہے ہیں، مولاناکےخلاف
ثبوت موجود ہیں،ان کیخلاف عدالت جاوں گا اورسزا دلوا کے دم لوں گا،مولانا کا مارچ کشمیر کے مسئلے کو خراب کررہا ہے،وہ بیرونی ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں، اگر مولانا کو دھاندلی کی شکایت تھی تو وہ الیکشن کمیشن جاتے،وہ بار بار کہہ رہے ہیں کہ جنگ کےلئے جا رہا ہوں ،مولانا کی فوج نے دنیا میں پاکستان کا منفی امیج بنایا ہے،انہوں نے مزید کہا کہ یقین دلاتا ہوں کہ عمران خان کی قیادت میں کشمیر آزاد کرائیں گے، کل پاکستان اوردنیا بھرمیں بھارتی جارحیت کیخلاف احتجاج کیے جائیں گے،27 اکتوبرکشمیر کے حوالے سے یوم سیاہ منایا جائے گا،وزیراعظم نے اقوام متحدہ میں کشمیرکا مقدمہ لڑا،اب تک دنیا کا کوئی رد عمل سامنے نہیں آیا،ان ممالک اوراداروں کے شکرگزارہیں جنہوں نے مقبوضہ کشمیرکے مقدمے میں پاکستان کا ساتھ دیا،ہم نے دنیا کوواضح پیغام دیا ہے کہ بھارت اورپاکستان ایٹمی طاقتوں کے حامل ہیں،ایٹمی طاقتوں کا تصادم تباہ کن ہو گا۔ جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق جمعیت علمائے اسلام ف کے سینئررہنمااوررہبر کمیٹی کے چیئرمین اکرم خان درانی نےکہاہےکہ جے یو آئی( ف) کسی صورت تصادم نہیں چاہتی،آزادی ملین مارچ مکمل طورپر پُرامن ہو گا جو ریڈ زون میں داخل نہیں ہو گا۔نجی ٹی وی کے مطابق بنوں میں ہنگامی پریس کانفرنس کرتےہوئےاکرم خان درانی نے کہا کہ کل اتوار سےآزادی مارچ کے قافلوں کا سلسلہ شروع ہو جائے گا اور جنوبی اضلاع کےقافلے کی قیادت میں خودکروںگا،ہمارا آزادی مارچ مکمل طور پرپُرامن ہو گا جو ریڈ زون میں داخل نہیں ہو گا۔انہوں نے کہاکہ آزادی ملین مارچ ہرصورت ہو گا،جمعیت علمائےاسلام(ف)کسی
صورت تصادم نہیں چاہتی،حکومت ہمارےگرفتارلوگوں کورہا کرے، ملک میں مہنگائی کاشدید بحران ہے اورتاجر،ڈاکٹرز،میڈیا اور واپڈا یونین نے ہمارے احتجاج کی حمایت کر دی ہے،ہمارا آزادی ملین مارچ 126 دن کے دھرنے کی طرح نہیں ہو گا،آزادی ملین مارچ کا فیصلہ صرف جے یو آئی کا نہیں بلکہ تمام حزب اختلاف کی جماعتوں کا ہے۔اکرم دُرانی نے کہا کہ 27 اکتوبر کا دن بطور یکجہتی کشمیر منایا جائے گا جبکہ رہبر کمیٹی وزیر اعظم عمران خان سے استعفی چاہتی ہے،آزادی مارچ کارواں میں شرکت کے لیے کراچی کے 6 اضلاع کے صدر مقامات سے جے یو آئی ف کے قافلے اتوار کی صبح 9 بجے نکلیں گے جو سہراب گوٹھ پر اکھٹے ہوں گے،ضلع غربی کا مرکزی قافلہ حبیب بینک ناظم آباد نمبر 2 قدسیہ مسجد کے سامنے سے روانہ ہو گا جس کی قیادت مولانا عمر صادق، قاری محمد عثمان، فخر الدین رازی اور حافظ نعیم کریں گے،ضلع جنوبی کا قافلہ بوٹ بیسن سے روانہ ہو گا جس کی قیادت ضلعی امیر مولانا نورالحق، قاری روح الامین اور مولانا عبداللہ بلوچ کریں گے، ضلع ملیر کا قافلہ داؤد چورنگی لانڈھی سے روانہ ہو گا جس کی قیادت ضلعی امیر مولانا احسان اللہ ٹکروی، مفتی حنیف، مولانا اجمل شیرازی سمیت دیگر کریں گے،کراچی کے ضلع شرقی کا قافلہ پٹیل پاڑہ اور سہراب گوٹھ سے روانہ ہو گا جس کی قیادت مولانا عبدالکریم عابد، مولانا فتح اللہ، مولانا غیاث، فاروق سید و دیگر کریں گے، ضلع وسطی کا قافلہ سخی حسن چورنگی سے روانہ ہو گا جس کی قیادت مولانا عبدالرشید نعمانی، مولانا زرین شاہ ، مولانا خیر الحق ابرار، مولانا گل محمد طالونی کریں گے،ضلع کورنگی کا قافلہ مہران ٹاون کورنگی سے نکلے گا اور اس قافلے کی قیادت ضلعی امیر مفتی عبدالحق عثمانی، قاری فیض الرحمن عابد، مولانا فاروق خلیل کریں گے اور گڈاپ ٹاؤن سے قافلہ ڈاکٹر نصیرالدین سواتی کی قیادت میں گلشن معمار سے روانہ ہو گا۔