لاہور: ایک ہفتے کے اندر اندر سرحدوں پر بڑی گڑ بڑ ہو سکتی ہے، دفاعی تجزیہ کار زید حامد کا کہنا ہے کہ بھارت نے سرحدی علاقوں میں اپنی خصوصی فورسز تعینات کر دی ہیں، حالیہ نقل و حرکت اشارہ کر رہی ہے کہ آئندہ چند روز میں جارحیت کا مظاہرہ کیا جا سکتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق دفاعی تجزیہ کار زید حامد نے خدشے کا اظہار کیا ہے کہ بھارت پاکستان کے ساتھ جنگ چھیڑنے کی تمام تیاریاں مکمل کیے بیٹھا ہے۔ زید حامد کا بتانا ہے کہ بھارت نے پاکستان کیساتھ سرحدی علاقوں میں خصوصی فورسز کے دستے تعینات کر دیے ہیں۔
https://twitter.com/ZaidZamanHamid/status/1181638386051891200
سرحدی علاقوں میں جس خصوصی فورس کو تعینات کیا گیا ہے وہ پہاڑی علاقوں میں جنگی صورتحال کے دوران تعینات کی جاتی ہے۔ زید حامد کا کہنا ہے کہ ایسی فورسز کا سرحدی علاقے میں تعینات کیا جانا واضح اشارہ ہے۔ بھارتی فوج کی جانب سے سرحدی علاقوں میں جس قسم کی نقل و حرکت کی جا رہی ہے، وہ اشارہ ہے کہ بھارت ایک ہفتے کے اندر اندر پاکستان کیخلاف کوئی جارح قدم اٹھا سکتا ہے۔ زید حامد کہتے ہیں کہ اس تمام صورتحال میں پاکستان کو تیار رہنا ہوگا۔