اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک ) سینئر تجزیہ کار ارشاد بھٹی کا کہنا ہے کہ واہ مولا تیرے رنگ ،سُچے تے سَچے مسلمان مولانا اسلام کی آڑ میں اسلام آباد فتح کرنے میں لگے ہوئے ہیں جبکہ مولانا کا یہودی ایجنٹ دنیا بھر میں اسلام کا مقدمہ لڑ رہا ہے،اب تو یہی دعا کہ اسلام کو دو چار ایسے یہودی ایجنٹ اور مل جائیں۔۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان اس
وقت دورہ امریکہ پر موجود ہیں جہاں انہوں نے اقوام متحدہ کے اجلاس سے خطاب کرنا ہے اور پوری دنیا کو بتانا ہے کہ کشمیر میں کیا ہورہا ہے، پوری دنیا میں مسلمانوں نے کے ساتھ کی شرمناک سلوک کیا جارہا ہے۔ اسی حوالے سے عالمی رہنماؤں سے سمیت مسلم ممالک کے سربراہوں سے بھی ملاقات کر رہے ہیں ، کل ہی وزیر اعظم عمران خان نے ملاائیشیا کے وزیر اوظم مہاتیر محمد، ترک صدر رجب طیب اردگان سے ملاقات کی جے کے حوالے سے سماجی راببطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیر اعظم عمران خان کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ ’’صدر اردگان، وزیراعظم مہاتیر محمد اور میں نے آج ملاقات کی اور فیصلہ کیا کہ ہم تینوں ممالک ملکر ایک ایسا انگریزی چینل شروع کریں گے جو “اسلاموفوبیا” سے جنم لینے والے چیلنجز کے مقابلے اور ہمارے عظیم مذہب “اسلام” کے حقیقی تشخص کو اجاگر کرنے کیلئے مختص ہوگا‘‘۔ عمران خان کے اسی ٹویٹ کو ری ٹویٹ کرتے ہوئے سینئر اینکر پرسن ارشاد بھٹی نے کہا کہ ’’تیرے رنگ رنگ مولا تیرے رنگ رنگ۔۔سُچے تے سَچے مسلمان مولانا اسلام کی آڑ میں اسلام آباد فتح کرنے میں لگے ہوئے ہیں جبکہ مولانا کا یہودی ایجنٹ دنیا بھر میں اسلام کا مقدمہ لڑ رہا ہے،اب تو یہی دعا کہ اسلام کو دو چار ایسے یہودی ایجنٹ اور مل جائیں‘‘۔