Wednesday January 22, 2025

شادی شدہ مردوں کے لئے برتن دھونے کا انتہائی حیران کن فائدہ سامنے آگیا، جان کر ہر مرد بر تن دھو نا شروع کر دے گا

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک)شادی شدہ مردوں کے برتن دھونے اور گھریلو کام کاج کرنے کے بہت سے لطیفے مشہور ہیں۔ ان لطیفوں کا حقیقت سے بھلے کوئی تعلق نہ ہو مگر اب شادی شدہ مردوں کے لیے برتن دھونے اور گھریلوکام کاج کرنے کا ایسا حیران کن فائدہ سامنے آ گیا ہے کہ سن کر ہر مرد بیوی کے شانہ بشانہ گھریلو کام کاج شروع کر دے گا اور یہ لطیفے حقیقت

کا روپ دھار لیں گے۔ میل آن لائن کے مطابق بحث و مباحثے کی ویب سائٹ Redditپر ایک تھریڈ میں لوگ ایسی نصیحتیں اور اپنے تجربات شیئر کر رہے ہیں جن سے انہیں ازدواجی تعلق کو خوشگوار بنانے میں مدد ملی۔ تھریڈ میں ایک صارف نے بتایا کہ ”میرا اپنی اہلیہ کے ساتھ تعلق شادی کے کچھ عرصے بعد ہی کشیدہ ہو گیا، ایسا لگ رہا تھا جیسے ہم ایک دوسرے میں رغبت کھوتے جا رہے ہیں۔ میں نے اپنے دادا جی سے اس کا ذکر کیا تو انہوں نے مجھے بہترین نصیحت کی۔ انہوں نے مجھے کہا کہ گھر کے کام کاج میں اپنی بیوی کا ہاتھ بٹایا کرو اور گھر کے برتن دھویا کرو۔“ صارف مزید لکھتا ہے کہ ”اس نصیحت کے بعد میں نے اپنی بیوی کے لیے کھانا بنانا شروع کر دیا، برتن دھونے لگا اور کچن کی صفائی کرنے لگا۔ میرے اندر اس تبدیلی کو نوٹس کرنے میں میری بیوی کو ایک سال لگا۔ اس کے بعد ایسی تبدیلی آئی کہ میری غیرموجودگی میں میرے گندے کپڑے دھلنے لگے۔ میں گھر واپس آتا تو کپڑے اچھی طرح استری ہو کر فولڈ کرکے رکھے ہوتے تھے۔ اس پر میں نے اپنی بیوی سے کہا کہ ’تمہیں میری لانڈری کرنے کی ضرورت نہیں۔‘ تو اس نے جواب دیا کہ ’تم ہمیشہ

میرے لیے ڈنر بناتے ہو، کچن کی صفائی کرتے ہو۔ اگر میں تمہارے کپڑے دھو کر استری کر دیتی ہوں تو یہ اس کے بدلے میں بہت کم ہے۔‘ اس کے بعد سے ہمارا ازدواجی تعلق ایسا خوشگواراور مضبوط چل رہا ہے کہ کئی سال گزرنے کے بعد بھی ہم خوش و خرم زندگی گزار رہے ہیں اور لوگوں کی نظروں میں ایک مثالی میاں بیوی بن چکے ہیں۔“

FOLLOW US