Wednesday January 22, 2025

پاکستانی بھارت کے ناکام مشن پر آخر انتا خوش کیوں ہورہے ہیں، خاتون صحافی کی فواد چوہدری اور دیگر وزراء پر کڑی تنقید

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)بھارت گذشتہ روز اپنے چاند مشن میں ناکام ہو گیا جس کے بعد سے ہی پاکستان کے سیاسی رہنماؤں اور حکومتی نمائندوں نے اس ناکامی پر بھارت کو تنقید کا نشانہ بنانا شروع کر دیا۔ جس کے بعد خاتون صحافی نے اس رد عمل پر اعتراض اُٹھایا اور مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ میری سمجھ سے باہر ہے کہ ہم بھارت چندریان ٹو کے اس مشن کی ناکامی پر اتنا خوش کیوں ہو رہے ہیں؟ سائنس تجربات ، ناکامیوں اور دریافتوں کا نام ہے اور یہی اس کا بنیادی اصول بھی ہے۔انہوں نے کہا کہ سنجیدہ اور ترقی یافتہ قومیں سائنس و ٹیکنالوجی کے میدان کیے جانے والے تجربات اور اُن پر ناکامی

کا کسی صورت بھی مذاق نہیں اُڑاتیں۔یاد رہے کہ گذشتہ روز بھارتی ماہرین چاند کی سطح پر لینڈنگ کی کوشش کرنے والے روبوٹک خلائی جہاز وکرم سے رابطہ کھو بیٹھے۔بھارتی میڈیا کے مطابق چاند پر پہنچنے کا منصوبہ بالکل درست سمت کی جانب جا رہا تھا کہ عین لینڈنگ کے وقت اور چاند کی سطح سے محض 2 کلو میٹر کی دوری پر خلائی جہاز کا کنٹرول پینل سے رابطہ منقطع ہو گیا تھا جس کے بعد سے پاکستان کے وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی نے مودی سرکار پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ جوکام آتا نہیں، پنگا نہیں لیتے، اب صبرکرو اورسونے کی کوشش کرو۔ایک اور ٹویٹر پیغام میں فواد چوہدری نے بھارت پر دھمکیاں دینے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی مجھےدھمکا رہے ہیں جیسے ان کےچاند مشن کو میں نے ناکام بنایا ہو، بھائی کیا ہم نےکہا تھا کہ 900 کروڑ لگاؤ ان نالائقوں پر؟ انہوں نے کہا کہ افسوس، کنٹرول روم سے بھارتی وزیراعظم کے چلے جانےکا لمحہ دیکھ نہ سکا، غریب عوام کے 900 کروڑ روپے ضائع کرنے پر لوک سبھا سے باز پُرس ہونی چاہئیے۔انہوں نے بھارتی وزیراعظم پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ مودی سیٹیلائٹ کمیونیکیشن پرایسے بھاشن دے رہے تھے جیسے خود خلانورد ہوں۔جبکہ سینیٹر فیصل جاوید نے بھی مشن کی ناکامی پر بھارت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا تھا کہ اپنے سے بڑے کام نہیں کیا کرتے، پہلا والا پائلٹ یاد نہیں؟ انہوں نے بھارتی سرکار کو مشورہ دیا کہ اب ٹوائلٹ پر فوکس کرو – اپنا گند صاف کرو۔ تم نے مظلوموں کا رابطہ بند کیا – تمہارا اپنا رابطہ بند ہو گیا ہے-

FOLLOW US