Wednesday January 22, 2025

جب آمنا سامنا ہوا تو ہم نے انہیں بتایا کہ پاکستانی قوم اور پاک فضائیہ کیا ہے

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) بھارتی جنگی طیارے گرانے والے پاکستانی پائلٹس پہلی مرتبہ تمام واقعات بتانے کیلئے منظر عام پر آگئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق رواں برس فروری کے ماہ میں بھارتی جنگی طیارے مار گرانے والے پاکستانی پائلٹس حسن صدیقی اور نعمان پہلی مرتبہ خود پیش آئے واقعات بیان کریں گے۔ دونوں پاکستانی پائلٹس نے پاک فضائیہ کی جانب سے خصوصی طور پر ریکارڈ کیے گئے یوم دفاع کے پیغام میں شرکت کی اور فروری میں ہونے والی جھڑپوں کی تفصیلات بیان کی ہیں۔یہ شو پاک فضائیہ کے شہداء اور غازیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے پریکارڈ

کیا گیا ہے. اس شو میں شہدا کے ورثا کے علاوہ 1965،اور 1971 کی جنگوں میں بہادری کے جوہر دکھانے والے شیر دل شاہین بھی شرکت کر رہے ہیں. اس پروگرام کی خاص بات آپریشن سوئفٹ ریٹورٹ میں حصہ لینے والے وطن عزیز کے بہادر بیٹوں کی شرکت ہے. اس ولولہ انگیز پروگرام کو آج نشر ہونا تھا، تا ہم محرم الحرام کے احترام میں اب اسے عاشورہ کے بعد نشر کیا جائے گا. پاک فضائیہ کے ڈائریکٹوریٹ آف میڈیا افئیرزنے اس پروگرام کے حوالے سے ایک پرومو جاری کر دیا ہے۔پرومو میں پاکستانی پائلٹ حسن صدیقی بتا رہے ہیں کہ جب ان کا بھارتی جنگی طیاروں سے آمنا سامنا ہوا تو انہوں نے دشمن کو بتا دیا کہ پاکستانی قوم اور پاک فضائیہ کیا ہیں۔

FOLLOW US