Wednesday January 22, 2025

کیا آپ کو معلوم ہے چنگیز خان کی کتنے سو بیویاں تھیں؟ جواب لازماً آپ کو ورطہ حیرت میں ڈال دے گا

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)تاریخ کے مشہور ترین فاتحین میں ایک نام چنگیز خان کا بھی ہے، جس کی خصوصی شہرت مفتوحہ علاقوں میں لرزہ خیز قتل عام کے حوالے سے ہے۔ چنگیز خان صرف تاریخی فتوحات اور قتل عام کے حوالے سے ہی غیر معمولی نہیں تھا بلکہ اس کی زندگی کے کچھ اور شرمناک پہلو بھی بہت غیر معمولی ہیں، جن میں سے ایک اس کی بیویوں کی تعداد بھی ہے۔ وکی پیڈیا کے مطابق چنگیز خان کا پیدائشی نام تموجن تھا۔ وہ منگول سلطنت کا بانی تھا جو تاریخ کی سب سے بڑی سلطنت قرار دی جاتی ہے۔ چنگیز خان نے شمال مشرقی ایشیاءکے بہت سے قبائل کو اکٹھا کیا

اور یوں طاقت اور حکمرانی کا وہ سفر شروع کیا جس کی کوئی دوسری مثال نہیں ملتی۔ اس طاقت اور اختیار نے اسے یہ موقع بھی فراہم کر دیا کہ جب چاہتا اور جس سے چاہتا شادی رچا لیتا۔اس کی پہلی شادی بورتی نامی لڑکی سے 16 سال کی عمر میں ہوئی۔ شادی کے کچھ ہی عرصے بعد بورتی اغواءہو گئی، جسے بازیاب کروانے کے لئے چنگیز خان نے ایک ایسی لڑائی شروع کی جس نے بالآخر اسے ایک عظیم سلطنت کا مالک بنا دیا۔ جب وہ بادشاہ بنا تو گویا اس کے سر پر عورت کا جنون سوار ہو گیا۔ اس نے پے در پے 500 خواتین کو اپنے حرم کا حصہ بنایا۔ ان خواتین کی حیثیت باندیوں کی تھی جبکہ اصل ملکہ بورتی ہی تھی۔ چنگیز خان کی سینکڑوں باندیوں سے بہت بڑی تعداد میں بچے پیدا ہوئے لیکن حق وراثت صرف بورتی کی اولاد کو ملا۔ چنگیز خان نے بہت طویل اور کٹھن جد و جہد کے بعد اقتدار حاصل کیا تھا، جس کے بعد غیر ملکی فتوحات کا سلسلہ شروع کیا تو یورپ اور ایشیاءکے وسیع و عریض علاقوں کو فتح کرلیا۔ ان فتوحات کے دوران چنگیز خان بہت بڑے پیمانے پر قتل عام بھی کیا کرتا تھا۔ جب اس کی موت ہوئی تو وہ وسطی ایشیا اور چین کے اکثر علاقوں کو فتح کرکے منگول سلطنت کا حصہ بناچکا تھا۔

FOLLOW US