Wednesday January 22, 2025

ساٹھ سال انتظار کرنے کے بعد74سال کی عمر میں خاتون کے ہاں کتنے بچوں کی پیدائش ہوگئی

آندھراپردیش(نیوز ڈیسک)بھارت میں گزشتہ روز ایک 74 سالہ خاتون کے یہاں جڑواں بیٹیوں کی پیدائش ہوئی جس کے بعد وہ ضعیف العمری میں ماں بننے کا اعزاز حاصل کرنے والی پہلی خاتون بن گئی ہیں۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق منگیاما نامی خاتون کا تعلق ریاست آندھرا پردیش سے ہے۔ خاتون کی شادی 57 سال قبل راج راؤ نامی کسان سے ہوئی تھی لیکن ہرممکن علاج کے باوجود اس جوڑے کے یہاں اولاد نہ ہو سکی۔اس سے قبل انہوں نے چنائی میں بھی آئی وی ایف کے ذریعے ماں بننے کی کوشش کی تھی لیکن کامیابی نہ ہوسکی۔ پھر خاتون نے گونتور میں آئی وی ایف طریقہ علاج کے ماہر ڈاکٹر شنکیالا اماشنکر سے رابطہ کیا۔حیرت انگیز طور پر اس عمر میں بھی خاتون کو ذیابیطس یا ذہنی تناؤ جیسے

مسائل لاحق نہیں تھے۔ ڈاکٹرز نے ایک چھوٹی سرجری کے بعد آئی وی ایف طریقہ کار آزمایا اور خاتون کو جنوری 2019 سے ہی اسپتال میں زیر نگرانی رکھا۔خاتون کی عمر کے پیش نظر ڈیلیوری کیلئے آپریشن کا فیصلہ کیاگیا۔ماں بننے کے بعد نم آنکھوں کے ساتھ اپنے جذبات کااظہار کرتے ہوئے خاتون نے کہا کہ جڑواں بیٹیوں نے مجھے مکمل کردیا ہے۔ میرا طویل انتظار ختم ہوا، اب مجھے کوئی بانجھ نہیں کہہ سکے گا۔خاتون کے مطابق اس طریقہ کار کے ذریعے علاج کا خیال اپنی 55 سال کی پڑوسن کو دیکھ کرآیا تھا۔ان ویٹرو فرٹیلائزیشن (آئی وی ایف) کے ذریعے مصنوعی تولیدی عمل کا آغاز کیا جاتا ہے جس کے لیے ایک چھوٹے کیپسول میں مرد اور عورت کا تولیدی مادہ عورت کے رحم میں داخل کیا جاتا ہے ۔

FOLLOW US