لاہور ۔ (نیوزڈیسک) معروف صحافی عارف حمید بھٹی کا کہنا ہے پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز کا پیغام لے کر لندن گئے ہیں۔طلال چوہدری ایک بیگ لے کر گئے جو نواز شریف کے صاحبزادے کو دیا۔بیگ سیلڈ پیک تھا۔۔نواز شریف ارشد ملک کے ویڈیو سکینڈل سے متعلق نواز شریف کا پیغام لے کر لندن گئے
تھے۔ نواز شریف کے صاحبزادے لندن میں کئی انٹرنیشنل شخصیات سے ملاقاتیں کر رہے ہیں۔کیونکہ ان کے پاس پاکستان کی ایک اہم شخصیت کے بارے میں ویڈیو ہے اور وہ ویڈیو کس بارے میں ہے یہ کوئی نہ پوچھے عارف حمید بھٹی نے مزید کہا کہ مجھے خدشہ ہے کہ وہ اہم ویڈیو انڈیا کے کسی چینل سے بھی چل سکتی ہے۔کیونکہ ان کے ارادے بہت خطرناک ہیں۔ واضح رہے گذشتہ روز بتایا گیا تھا کہ پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماطلال چوہدری کی سابق وزیراعظم نواز شریف کے صاحبزادے سے ملاقات ہوئی ہے ۔ دونوں کے درمیان یہ ملاقات لندن کے ایک ریسٹورانٹ میں ہوئی۔اسی حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے معروف صحافی عارف حمید بھٹی کا کہنا تھا کہ دونوں کے مابین یہ ملاقات ڈیڑھ گھنٹے سے زائد تک جاری رہی۔اس دوران طلال چوہدری نے ایک پیکٹ بھی نواز شریف کے صاحبزادے کے حوالے کیا۔ طلال چوہدری کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف نے طلال چوہدری کو ناصر بٹ سے ملاقات کی بھی ہدایت کی ہے۔طلال چوہدری نے مریم نواز کا پیغام نواز شریف کے صاحبزادے کو پہنچایا۔اور حکومت سے متعلق آئندہ کی حکمت عملی پر بھی گفتگو کی گئی۔طلال چوہدری کی اسحاق ڈار سے بھی ملاقات متوقع ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ طلال چوہدری اس ملاقات کے بعد بہت اداس نظر آئے۔ ملاقات میں ویڈیو سکینڈل سے متعلق بھی خصوصی گفتگو کی گئی۔