اسلام آباد( نیوز ڈیسک) سینئر صحافی ہارون الرشید کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع کا فیصلہ بہت پہلے کیا جا چکا تھا، وزیر اعظم کی جانب سے آرمی چیف کو پیشکش خود کی گئی، آرمی چیف نے درخواست نہیں دی ، عمران خان تو بہت پہلے ہی مد ت ملازمت میں توسیع کا اعلان کر نے
والے تھے۔ تفصیلات کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت کی توسیع کی خبر اس وقت نہ صر ف پاکستانی بلکہ بین الاقوامی میڈیا کی بھی شہ سرخیاں بنی ہوئی ہے، اسی خبر پر رد عمل دیتے ہوئے عمران خان کے قریبی سمجھے جانے والے سینئر صحافی و کالم نگار ہارون الرشید کا کہنا تھا کہ کہ وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع کا فیصلہ بہت پہلے کیا جا چکا تھا، وزیر اعظم کی جانب سے آرمی چیف کو پیشکش خود کی گئی، آرمی چیف نے درخواست نہیں دی ، عمران خان تو بہت پہلے ہی مد ت ملازمت میں توسیع کا اعلان کر نے والے تھے لیکن وزیر اعظم عمران خان کو مطلع کیا گیا کہ آپ اس وقت اعلان نہیں کر سکتے ہی بالکل بھی مناسب وقت نہیں ہے اور قانون کا تقاضا بھی یہی نہیں ہے۔ اسکی مثال ایک ملتی ہے جب نواز شریف کے جنرل اسلم بیگ کے ساتھ معاملات بگڑ چکے تھے تو نواز شریف کو کافی پہلے اعلان کر نا پڑا تھا، نیشنل سیکورٹی ایشوز پر ہمیں غیر ضروری بحث نہیں کرنی چاہیئے، لیکن تین مہینے پہلے ہی ہم نے پاکستانیوں کو خبر دے دی تھی یہ ہونے والا ہے، اس کے پیچھے بہت سی وجوہات ہیں ، ہمیں ان وجوہات کی تفصیل میں جانے کی ضرورت نہیں ہے۔