لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ (ن) نے گزشتہ روز سینیٹ الیکشن کے موقع پر خاص احتیاطی حکمت عملی اپنائے رکھی تاکہ وہ غلطیاں نہ دہرائی جاسکیں جو نہال ہاشمی کی خالی ہونے والی سیٹ پر پولنگ کے وقت ہوئی تھیں۔یکم مارچ کو سینیٹ کے ضمنی انتخاب میں حکمران جماعت کے 13ووٹ ضائع ہونے کے باعث گزشتہ روز ہونیوالے سینیٹ انتخابات میں گروپ لیڈرز اراکین اسمبلی کو ووٹ کاسٹ کرنے کی بار بار پریکٹس کراتے رہے ۔ صوبائی وزراء اپنے اپنے گروپ میں
شامل اراکین خصوصاً پہلی مرتبہ سینیٹ انتخاب کیلئے ووٹ کاسٹ کرنے والوںکو ووٹ ضائع ہونے کی وجہ بننے والی غلطیوںبارے پیشگی آگاہ کرتے ہوئے انہیں بار بار پریکٹس کراتے رہے ۔