پشاور(ویب ڈیسک) خیبرپختونخواہ میں قبائلی اضلاع میں انتخابات کے نتائج آنے کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے، پی کے 107خیبر3 کے پولنگ اسٹیشن70 گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول وارث خان،کلے باڑہ کا غیرحتمی اور غیرسرکاری نتیجہ سامنے آگیا ہے، جس کے تحت تحریک انصاف کے امیدوار زبیرآفریدی 60 ووٹوں کے ساتھ پہلے نمبر پر ہیں جبکہ آزاد
امیدوار حمیداللہ 37 ووٹ لیکردوسرے نمبر پر ہیں۔دوسری جانب ترجمان الیکشن کمیشن ندیم قاسم کا کہنا ہے کہ پولنگ اسٹیشن میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے گئے، سکیورٹی کے بہترین انتظامات کیے گئے۔انہوں نے کہا کہ واٹس ایپ کے ذریعے الیکشن نتائج موصول ہوں گے، الیکشن نتائج کل دن کے وقت مکمل ہوسکیں گے۔وقت دیا جائے تو تمام معاملات کو بہتر انداز میں سلجھا سکتے ہیں۔ندیم قاسم نے کہا کہ الیکشن نتائج کے بعد یہ روایت قائم ہونی چاہیے کہ جو ہار گیا ہے، اس کو ہار تسلیم کرنی چاہیے اور جیتنے والے کو مبارکباد دینی چاہیے۔اسی طرح سات قبائلی اضلاع میں صوبائی اسمبلی کی 16 جنرل نشستوں پر پہلی بار انتخابات کے لئے الیکشن کمیشن کے مرکزی و صوبائی دفاتر میں شکایات سیل قائم کر دیا گیا۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل کی سربراہی میں دوٹیموں پر مشتمل کمیونیکیشن پلان ترتیب دے دیا گیا۔ شکایت سیل جو شکایت اور ابتدائی نتائج کے لیے دو شفٹ میں کام کیا جائے گا۔ ووٹرز شکایات کے لیے الیکشن کمیشن کے دیے گئے فون نمبرز 9210809۔051۔ 051921081۔ 9210810۔051۔9210812۔051۔ پر رابطہ کر سکتے ہیں۔ سیکرٹری
الیکشن کمیشن بابریعقوب نے ہفتے کو ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسرضلع کرم کو ٹیلی فون کرکے ان سے پولنگ کے جاری عمل کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔ الیکشن کمیشن کے ترجمان کے مطابق 11خواتین ووٹرز نے پولنگ سٹیشن میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب کرنے پر تحفظات کا اظہار کیا تھا ۔