Wednesday January 22, 2025

گلگت ایئرپور ٹ پر پھسلنے والاطیارہ خاتون پائلٹ اڑارہی تھیں، طیارہ بے قابو ہونے پر پائلٹ مریم نے کس طرح بہادری کامظاہرہ کرکے مسافروں کی جان بچائی، جانئے

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)آج پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن کی اسلام آباد سے گلگت پرواز حادثے سے بال بال بچ گئی۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائن کی پرواز 605 گلگت ائیرپورٹ پر رن وے سے پھسل گئی۔ اس دوران جہاز میں عملے سمیت کل 54 افراد سوار تھے۔خوش قسمتی سے سب افراد مکمل طور پر محفوظ رہے۔جہاز کی پائلٹٹ مریم نے بڑی بہادری کے ساتھ جہاز کو کنٹرول کیا ۔ چیف سیکرٹری گلگت بلتستان خرم آ غا نے ائیرپورٹ کا ہنگامی دورہ کیا اور جہاز کی پائلٹ کیپٹن مریم سے جہاز حادثے کی تفصیلات لیں۔پی آئی اے ترجمان کا کہنا ہے کہ تحقیقاتی عمل میں غلطی ثابت ہونے پر ایوی ایشن قوانین کے

مطابق کارروائی کی جائے گی۔واضح رہے آج قومی ایئر لائن کا طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا تھا لیکن گلگت ائیر پورٹ پر پی آئی اے کا طیارہ رن وے سے پھسل گیا، تاہم تمام مسافروں کو جہاز سے بحفاظت نکال لیا گیا۔ترجمان پی آئی اے کے مطابق پی آئی اے کی پرواز پی کے 608 اسلام آباد سے گلگت پہنچی۔ پائلٹ نے کمال مہارت سے طیارے پر قابو پایا اور رن وے پر پھسل گیا۔ پی آئی اے کی پرواز پی کے 608 کے تمام مسافر خیریت سے ہیں۔ پی آئی اے کے چیف ایگزیکٹو آفیسر نے واقعہ کی تحقیقات کا حکم دے دیا۔اس سے قبل بھی طیاروں کے ساتھ حادثے کی خبریں سامنے آ رہی تھیں تاہم اس کی وجہ پرندوں کا جہازوں سے ٹکرانا تھا۔دو روز قبل بھی پیرس سے لاہور آنے والی پی آئی اے کی پرواز نے سیالکوٹ ائیرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی تھی۔طیارے سے پرندہ ٹکرا گیا جس کے باعث پی آئی اے کی پرواز پی کے 734 کو سیالکوٹ ائیرپورٹ پر اتار لیا گیا۔اور لاہور آنے والی کئی پروازوں کا بھی موڑ دیا گیا تھا۔ائیرپورٹ ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ طیارے میں 342 مسافر سوار تھے جن کی منزل لاہور تھی تاہم پرندہ ٹکرانے کے باعث کسی بھی حادثے سے بچنے کے لیے طیارے کو سیالکوٹ ائیرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی۔

FOLLOW US