Wednesday January 22, 2025

صدرمملکت کو بھی چیئرمین سینیٹ کی نامزدگی کا اختیار ہے،فردوس عاشق

اسلام آباد (نیوزڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ صدرمملکت کے پاس بھی چیئرمین سینیٹ کی نامزدگی کا اختیار ہے، چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کی عدم موجودگی میں بحران پیدا ہوا، تو صدرمملکت کو آئینی اختیار استعمال کرنے کا حق ہے، وہ جس کوچاہیں چیئرمین نامزد کردیں،لہذا اپوزیشن بحران پیدا کرنے سے

باز رہے۔ انہوں نے آج یہاں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ویڈیو ٹیپ کی تحقیقات کرانے کا ابھی فیصلہ ہوا نہ ویڈیو کو کہیں بھجوایا گیا۔ ویڈیو معاملہ سپریم کورٹ میں ہے۔ 16سال پرانی ویڈیو سے متعلق اصل حقائق ایف آئی اے عدالت میں پیش کرے گی۔ ن لیگ چاہتی ہے کہ عدالتیں ان کے تابع ہوجائیں۔ آج جھوٹوں کی بیٹھک میں عوام کوگمراہ کرنے کی حکمت عملی طے کی گئی۔ ویڈیو کی فرانزک رپورٹ سے متعلق گمراہ کن پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے۔ سیاسی بلوغت سے عاری ٹولہ عوام کو گمراہ کرنے میں مصروف ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب فرانزک لیب میں کوئی ویڈیو ٹیپ نہیں بھجوائی گئی۔انہوں نے کہا کہ ایف اےٹی ایف بلیک لسٹ سے بچنے کیلئے سب سے اہم منی لانڈرنگ کوروکنا ہے۔ حافظ سعید کی گرفتاری کا تعلق ایف اے ٹی ایف سے نہیں جبکہ نیشنل ایکشن پلان سے ہے۔ صدرمملکت کے پاس آئینی اختیار استعمال کرنے کا حق ہے، وہ جس کوچاہیں چیئرمین نامزد کردیں،لہذا اپوزیشن بحران پیدا کرنے سے باز رہے۔ معاون خصوصی نے کہا کہ ایک تحریک عدم اعتماد ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کیخلاف بھی ہے۔ زرداری صاحب نے سنجرانی صاحب کومنتخب کیا، اب پتا

نہیں انہوں نے کونسی گستاخی کر دی ہے۔ چیئر مین کو آئین اپوزیشن اپنی خواہشات کے مطابق چلانا چاہتے ہیں۔ اگر چیئرمین، ڈپٹی چیئرمین کیخلاف تحریک عدم اعتماد آتی ہے تو اختیار صدر مملکت عارف علوی کے پاس چلاجاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ اگرسینیٹ میں دونوں عہدے نہیں ہوں گے تو سینیٹ میں آئینی بحران پیدا ہو گا،صدر کے پاس آئینی اختیار ہے وہ کسی کو بھی سینیٹ میں نامزد کر سکیں گے، حکومت آئین پر حملوں کو روکنا چاہتی ہے۔ اپوزیشن خود آئینی بحران پیدا کرنا چاہتی ہے۔

FOLLOW US