Wednesday January 22, 2025

پنجاب فرانزک لیبارٹری نے آڈیو ویڈیو اصل قراردے دی

اسلام آباد : جج ارشد ملک کی ویڈیو سے متعلق اہم خبر سامنے آئی ہے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ پنجاب سائنس فرانزک لیبارٹری کی رپورٹ ایف آئی اے کو موصول ہوگئی ہے،فرانزک میں ویڈیو اصل قرار دے دی گئی۔ایف آئی اے کا کہنا ہے فرانزک میں تصاویر آواز کا تعین بھی کر لیا گیا۔فرانزک رپورٹ نے آڈیو ویڈیو بھی درست قرار دے دی۔

واضح رہے کہ نواز شریف کو العزیزیہ ریفرنس میں سزا سنانے والے احتساب عدالت کے جج ارشد ملک کے خلاف مبینہ ویڈیو اسکینڈل سامنے آیا تھا اور نون لیگ نے الزام لگایا ہے کہ ارشد ملک کو بلیک میل کرکے نواز شریف کو سزا دینے پر مجبور کیا گیا. جج ارشد ملک نے اس دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ نون لیگ نے انہیں نواز شریف کے حق میں فیصلہ سنانے کے لیے رشوت کی پیش کش کی اور دھمکیاں دیں.۔ ذرائع کے مطابق ن لیگی رہنما میاں رضا نے جج ارشد ملک کی ویڈیو میاں طارق سے خریدی تھی۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ یہ ویڈیو میاں رضا نے 5ماہ پہلے خریدی تھی اور اس کے ذریعے جج ارشد ملک کو بلیک میل کرنے کی کوشش کی جاتی رہی۔ میاں رضا کا تعلق پاکستان مسلم لیگ ن ہے اور انہوں نے جج ارشد ملک کی ویڈیو میاں طارق سے 5ماہ پہلے خریدی تھی۔ مبینہ ویڈیو کے معاملے پر اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج ارشدملک کو عہدے سے ہٹانےکا فیصلہ کیا تھا۔

جج ارشد ملک کو بلیک میل کرنے والےمیاں طارق کو بھی گرفتار کر لیا گیا تھا۔ میاں طارق محمود ملتان کا رہائشی ہیں، میاں طارق کی فوارہ چوک کے قریب طارق ٹی وی سینٹر کے نام سے دکان ہے، طارق محمود کو معاملات طے کرانے میں ماہر سمجھا جاتا ہے، اسی شخص نے جج کی ملتان میں تعیناتی کے دوران مبینہ ویڈیو حاصل کی، طارق محمود اسمگل شدہ ٹی وی، ایل ای ڈیز کی خرید و فروخت میں بھی ملوث ہیں. ذرائع کے مطابق طارق محمود کا بڑا بھائی میاں ادریس اسمگلنگ کیس میں گرفتار رہ چکا ہے، میاں طارق کے پاس کئی اہم شخصیات کی مبینہ ویڈیوزبھی موجود ہیں، ویڈیو منظرعام پرآنے کے بعد جج ارشد ملک میاں طارق سے ملنے ملتان بھی آئے تھے. ملزم کے گھر سے ویڈیو بھی برآمد کی گئی جس کا فرانزک کرالیا گیا ہے. واضح رہے مریم نواز پریس کانفرنس میں احتساب عدالت کے جج کی خفیہ کیمرے سے بنی مبینہ ویڈیو سامنے لے آئیں تھیں ، جاری کردہ احتساب عدالت کےجج ارشد ملک کی مبینہ ویڈیو میں کہا جارہا ہے کہ نوازشریف کےساتھ زیادتی اورناانصافی ہوئی.

FOLLOW US