Thursday November 13, 2025

اب میچ میں متبادل کھلاڑی بھی شامل ہو کر کھیل سکے گا کرکٹ میں نئے قوانین سامنے آگئے، حیران کن رپورٹ

دبئی(آئی این پی)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی )نے کرکٹ قوانین میں تبدیلی کی منظوری دےدی۔لندن میں آئی سی سی کا سالانہ اجلاس ہوا، جس میں پلیئنگ کنڈیشنزمیں تبدیلی کی منظوری دیدی گئی۔سالانہ اجلاس میں کرکٹ کمیٹی کی سفارش پرکسی کھلاڑی کے سرپرچوٹ لگنے کی صورت میں ٹیم کومتبادل کھلاڑی شامل کرنےکی اجازت دے دی گئی، کھلاڑی کی تبدیلی میچ ریفری کی اجازت سے مشروط ہوگی۔قانون میں ایک اوراہم تبدیلی بھی کی گئی ہے اوروہ یہ کہ سلواوورریٹ پراب کپتانوں کومعطل نہیں کیا جائےگا، سلوواوورریٹ پرکپتان اورکھلاڑیوں پریکساں جرمانہ ہوگا۔ورلڈ ٹیسٹ چیمپین شپ میں سلواوور ریٹ پرٹیم فی اوور2چیمپین شپ پوائنٹس سے محروم ہوجائے گی،تبدیل شدہ پلیئنگ کنڈیشنزکا اطلاق یکم اگست سےہوگا۔