Sunday December 22, 2024

ایف آئی اے نے بھی ڈاکٹر شاہد مسعود کو جھوٹا قرار دے دیا،، سپریم کورٹ انھیں کیا سزا دینے والی ہے؟؟؟عارف نظامی نے بڑی خبر بریک کرددی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ملک کےمعروف صحافی اور تجزیہ کار عارف نظامی نے کہا ہے کہ ڈاکٹر شاہد مسعود زینب کے قاتل عمران علی کے حوالے سے اپنے دعووں کو ثابت کرنے میں ناکام رہے ہیں۔ نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق عارف نظامی نے کہا کہ ایف آئی اے نے سپریم کورٹ آف پاکستان میں اپنی رپورٹ جمع کروا دی ہے اور رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ڈاکٹر شاہد مسعود کی جانب سے کیے گئے دعووے من گھڑت اور بے بنیاد ہیں۔ عارف نظامی کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ نے ڈاکٹر شاہد مسعود کو مکمل موقع دیا کہ وہ اپنے دعووں کو ثابت کریں لیکن وہ ایسا کرنے

میں ناکام رہے ہیں۔ اور اب یوں لگ رہا ہے کہ سپریم کورٹ انھیں ایک سخت سزا دے کر کوئی مثال قائم کرنے والی ہے ۔

FOLLOW US