Wednesday January 22, 2025

شادی والے دن ہی دلہے کا موبائل دلہن کے ہاتھ لگ گیا!

سڈنی : دلہن نے شادی کے روز سب کے سامنے اپنے شوہر کے سابقہ دوست کے ساتھ کیے گئے میسج پڑھ کر سنا دئیے ۔تفصیلات کے مطابق کسی بھی لڑکی کے لیے شادی کا دن بہت اہم ہوتا ہے۔تاہم ایک دلہن نے شادی کے دن ایسا کام کیا کہ ہرکوئی دیکھتا رہ گیا۔ایک دل جلی دلہن نے دلہا کے دوسری عورت سے روابط کے وہ ٹیکسٹ پڑھ کر سنا دئیے جو اس عورت نے شادی سے ایک روز قبل دلہن کو ارسال کیے تھے۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ شادی سے ایک رات قبل نامعلوم نمبر سے اسے کئی ایس ایم ایس موصول ہوئے جس میں ایک عورت نے انتقاما اپنے اور اس کے عنقریب ہونے والے شوہر کے پیغامات شئیر کیے تھے یہ پیغامات دونوں نے اپنے دیرینہ تعلقات کے دوران ایک دوسرے کو ارسال کیے تھے۔ دلہن کو جب ٹیکسٹ میسجز موصول ہوئے تو پہلے اس نے نظر انداز کر دیا۔اس کے بعد اپنے ہونے والے شوہر کے اسکرین شاٹس کے ساتھ پیغامات ملے جس کے ساتھ نا معلوم عورت نے لکھا تھا کہ میں تو اس شخص سے شادی نہیں کروں گا گی،کیا آپ کرنا چاہیں گی؟۔ اس کے بعد نا معلوم عورت نے اپنی تصاویر بھیجیں جس میں اس کے ہونے والے شوہر کو بھی دیکھا جا سکتا ہے۔یہ دیکھ کر دلہن سخت پریشان ہوں گئیں اور پوری رات سو نہیں پائیں۔اگلے روز عین شادی کے موقع پر دلہن کا لباس پہنے خاتون نے اپنے ہونے والے شوہر کے سارے پیغامات پڑھ کر سنا دئیے جس کے بعد پورا مجمع حیران رہ گیا۔اس کے بعد وہ اسٹیج پر چڑھیں اور تمام مہمانوں سے مخاطب ہو کر

کہا کہ آج کوئی شادی کی تقریب نہیں کیونکہ اپنے ہونے والے شوہر کو میں جیسا سمجھتی تھیں وہ حقیقت میں ایسا نہیں ہے۔دلہن کے بیان پر دولہا کے چہرے کا رنگ بدل گیا۔دلہن اپنے ہونے والے شوہر کے سارے پیغامات سنا کر تیزی سے شادی کی تقریب سے باہر نکل گئی۔

FOLLOW US