Tuesday November 26, 2024

گورنرپنجاب کومختلف تنظیموں کی دھمکیاں ،سیکورٹی ہائی الرٹ

لاہور (ویب ڈیسک) صوبائی کیبنٹ کمیٹی برائے امن عامہ نے گورنر پنجاب کو مختلف تنظیموں کی طرف سے دھمکیاں ملنے پر پولیس کی فیلڈ فارمیشنز کو سکیورٹی ہائی الرٹ کا حکم دیا ہے۔ یہ احکامات صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت کی زیر صدارت سکیورٹی کے حوالے سے ایک اہم اجلاس میں دئیے گئے۔روزنامہ جنگ کے مطابق گورنر پنجاب کو بھیجے جانے والی دھمکی آمیز خطوط کی کاپیاں سیکٹر کمانڈر آئی ایس آئی،

ملٹری انٹیلی جنس اور جوائنٹ ڈائریکٹر انٹیلی جنس بیورو و دیگر اداروں کو بھی بھجوادی گئی ہیں۔ سی ٹی ڈی کی طرف سے دی جانے والی بریفنگ میں کہا گیا کہ داتادربار واقعہ میں خود کش حملہ آور کا تعلق افغانستان سے تھا اور اس نے یہاں آنے کے لئے پاکستان ایمبسی سے باقاعدہ ویزہ لیا۔اخباری ذرائع نے بتایا کہ شب قدر اور عیدالفطر میں تمام عبادت گاہوں کی کلوز مانیٹرنگ کی جائے گی اور تمام عبادت گاہوں کو جانے کے لئے صرف ایک راستہ کھولا جائے گا۔

FOLLOW US