لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) ورلڈ کپ 2019کے میچ میںبنگلہ دیش نے جنوبی افریقہ کو 21رنز سے شکست دے دی۔ بنگلہ دیش کے خلاف ہدف کے تعاقب میں جنوبی افریقہ کی ٹیم مقررہ اوورز میں 309/8پر محدود رہی ۔ کپتان ڈوپلیسی 62رنز كکے ساتھ نمایاں رہےجبکہ مارکرم اور ڈومینی نے 45،45رنز كکی اننگز کھیلی۔بنگلہ دیشی کپتان مستفیض الرحمان نے تین وکٹیں حاصل کیں۔ اس سے قبل بنگلہ دیش نے پہلے بیٹنگ
کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 6وکٹوں پر 330رنز بنائے۔ بنگلہ دیش کی جانب سے مشفق الرحیم نے 78جبکہ شکیب الحسن نے 75رنز كکی اننگز کھیلی۔ محمود اللہ بھی 46رنز بنانے میں کامیاب ہوئے۔ واضح رہے کہ جنوبی افریقہ کو پہلے میچ میں بھی انگلینڈ کے ہاتھوں 104رنز سے شکست ہوگئی تھی جبکہ اگلے میچ میں اسے بھارت جیسے مشکل حریف کا چیلنج درپیش ہو گا۔









