Tuesday February 25, 2025

” نیا بھارت”” کیسا ہونے جا رہا ہے تجزیہ کار نجم سیٹھی نے بھارتیوں کو بھی خبردار کردیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) معروف ملکی صحافی اور تجزیہ کار نجم سیٹھی نے انکشاف کیا ہے کہ نیا بھارت ایک سیکٹیرین ریاست بن جائے گا ٹھیک ویسے ہی جیسے ضیا الحق دور میں پاکستان بن گیا تھا۔ یہ وہ دور تھا جب ریاست کو اسلامی قانون کے مطابق ڈھالنے کی کوشش کی گئی۔ نتیجہ یہ نکلا کہ اسلام کے انصاف پر مبنی معاشرےکا قیام تو عمل میں لایا نہیں جا سکا تاہم کئی قدامت پسند طاقتوں کے سراٹھانے کی وجہ

سے ملک میں انتشار کا شکار ہو گیا اور یہاں ترقی کی کوششوں کوشدید دھچکا لگا۔ اب یہی سب کچھ بھارت میں ہونےوالا ہے۔ ہر شعبہ ہائے زندگی کو ” ہندو آئز ” کرنے کی کوشش کی جائےگی۔سیکولر طبقہ مکمل طور پر دب جائے گا۔ مسلمان اور دیگر اقلیتیں بھارتی تاریخ کی سب سے زیادہ مشکلات کا سامناکریں گی۔اورملک کی تاریخ اور کلچر پر ایک الگ ہی چھاپ لگا دی جائے گی۔