لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) ایشین کرکٹ کونسل نے ایشیا کپ 2020كکے ایونٹ کی میزبانی پاکستان کو دے دی ۔ ایشیا کپ 2020آئندبرس ستمبر میں پاکستان میں کھیلا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق ایشیا کپ ٹی ٹوینٹی فارمیٹ پر ہوگا، پی سی بی آئی سی سی ورلڈ کپ کے بعد ایشیا کپ کی تیاریوں کا آغاز کرے گا۔اے سی سی اجلاس میں 2022 کی ایشین گیمز میں کرکٹ کی شمولیت کی منظوری دے دی گئی ہے، ایشین گیمز 2018 میں کرکٹ شامل نہیں تھی۔دوسری جانب اے سی سی اجلاس کی
سائیڈ لائن پر پی سی بی اور سری لنکن کرکٹ حکام کی ملاقات ہوئی، سری لنکا کو پاکستان میں کھیلنے کی دعوت دی گئی ہے جس پر مثبت جواب کی امید ہے۔ترجمان پی سی بی کے مطابق سری لنکن کرکٹ ٹیم کو کراچی اور لاہور میں میچز کھیلنے کی پیش کش کی گئی ہے۔یاد رہے کہ بھارت نے گزشتہ سال پاکستان ٹیم کی وجہ سے ایشیا کپ کی میزبانی سے انکار کردیا تھا، بعدازاں مقابلوں کا انعقاد یو اے ای میں کیا گیا تھا۔اس کے بعد بی سی سی آئی حکام کا مطالبہ تھا کہ پاکستان میں ایشیا کپ 2020 کو کسی دوسرے وینیو پر منعقد کرائے۔خیال رہے کہ ایشیا کپ کی میزبانی پاکستان کو دینے کا فیصلہ ایشین کرکٹ کونسل کے اجلاس میں ہوا تھا۔









