لاہور(آئی ا ین پی ) سماجی رہنما سردار اعظم رشید نے چیئرمین نیب کیخلاف آڈیو ویڈیو ریلیز کرنے والے گینگ کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا چیئرمین نیب پرالزام لگانے والی خاتون ایک ڈرائیور کی بیٹی ہے اور اس گروہ کاپی ٹی ایم کے ساتھ بھی رابطہ ہے،چیئرمین نیب پرالزامات لگانےوالوں کے پیچھے پورا مافیا ہے،چیئرمین نیب کوبلیک میل کرنے والے سیاسی جماعتوں کو بھی فنڈنگ کرتے ہیں،بلیک میل کرنے والوں سے متعلق آئی جی سمیت حکام کوآگاہ کرچکا ہوں،کلپ کی خاتون جھنگ
کے رہائشی فاروق نول کی بیوی ہے، چیئرمین نیب نے دونوں میاں بیوی کوگرفتار کرایا تھا۔تفصیلات کے مطابق سماجی رہنما سرداراعظم رشید نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا گزشتہ روزنجی چینل نے چیئرمین نیب کیخلاف آڈیوویڈیو ریلیزکی، ریلیزآڈیواورویڈیومیں چیئرمین نیب کی کردارکشی کی گئی، گینگ جس نے ویڈیو ریلیز کی ان کی تفصیلات دینا چاہتا ہوں۔سرداراعظم رشید کا کہنا تھا میں بھی اسی گینگ کاشکار ہوچکا ہوں، جھنگ میں فاروق نول کی پہلی ایف آئی آر جانور چوری پر درج ہوئی، فاروق نول نے اپنی سگی ماں کو 2 ایکڑ کی وجہ سےقتل کیا، فاروق نول ایم پی اے امان اللہ کے ہاں سیکیورٹی گارڈ تھا، اس کا ذریعہ معاش انسانوں کو لوٹنا ہی ہے، اس نے متعدد جعلی وزٹنگ کارڈ بھی بنا رکھے ہیں۔سماجی رہنما نے کہا چیئرمین نیب پرالزامات لگانے والوں کے پیچھے پورا مافیا ہے، چیئرمین نیب پر الزام لگانےوالی خاتون ایک ڈرائیور کی بیٹی ہے، اس گینگ کے پیچھے کتنے بڑے ہاتھ ہیں انہیں بے نقاب کرنا چاہیے۔ان کا کہنا تھا چیئرمین نیب پر الزام لگانے والے جرائم پیشہ افراد اب ارب پتی بن چکے، لوگوں کو بلیک میل کرکے اربوں کی جائیدادوں کے مالک بن گئے، چیئرمین نیب کوبلیک میل کرنے والے سیاسی جماعتوں کو بھی فنڈنگ کرتے ہیں، اس گروہ کاپی ٹی ایم کےساتھ بھی رابطہ ہے اور اس گروہ کاذکرپی ٹی ایم والےخودبھی کرچکے ہیں۔سرداراعظم رشید نے کہا بلیک میل کرنے والوں سے متعلق آئی جی سمیت حکام کوآگاہ کرچکا ہوں ، اس گروہ کےافغانستان میں بھی تعلقات ہیں۔سماجی رہنما کا مزید کہنا تھا میرے نام کی سم کے ذریعے متعددافسروں کوقتل کی دھمکیاں دی گئیں، یہ اشتہاریوں کاگروپ ہے اور مجھ سمیت کئی افرادشکار ہوچکے ہیں، اس گینگ میں سیاسی جماعتوں سمیت کچھ سرکاری اہلکار بھی شامل ہیں، گینگ نے اپنے ایک ساتھی کو ایف آئی اے سائبر ونگ میں تعینات بھی کرایا۔انھوں نے کہا گینگ کارکن میرے پاس نوکری کیلئے آیا پھر مجھے نشانہ بنانے کی کوشش کی، پریس کانفرنس گینگ کے متاثرہ شہری کی حیثیت سے کر رہا ہوں، گینگ کی بلیک میلنگ کامتاثرہ ہوں اس لیے پریس کانفرنس کررہاہوں۔سرداراعظم رشید کا کہنا تھا یہ
گروہ اس لیول پربلیک میلنگ کررہاہےکہ چیئرمین نیب تک پہنچ گیا، یہ گروہ سائبرکرائم کا ماہر ہے، کمال کی ایڈیٹنگ کرتے ہیں ، گینگ کی بلیک میلنگ سے سیکڑوں کی تعداد میں لوگ متاثرہیں۔سماجی رہنما نے کہا کلپ کی خاتون جھنگ کےرہائشی فاروق نول کی بیوی ہے، خاتون افسران سےتعلق بنانےکی ماہرہے، چیئرمین نیب نے دونوں میاں بیوی کوگرفتار کرایا تھا۔ان کا کہنا تھا یہ گینگ اس قسم کی ویڈیوزہمارےخلاف بھی بناچکاہے، اس گینگ نےڈی جی نیب کابھی وٹس ایپ بنایاہواہے، ہماری طرح چیئرمین نیب بھی گینگ کےمتاثرین میں شامل ہیں۔