Tuesday November 26, 2024

صرف دو ماہ مشکل ہیں، لوگ باہر سے یہاں نوکریاں کرنے آئیں گے وزیراعظم عمران خان کا ایک بارپھر پاکستانیوں سے وعدہ

کراچی (آئی این پی )وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ اچھا وقت انسان کو قابل نہیں بناتا برا وقت انسان کو اصل ٹریننگ دیتا ہے ، کہتے ہیں پاکستان پر برا وقت آیا ہے قوموںپر ہم سے زیادہ برا وقت آیا ہے ، دوسری جنگ کے بعد جرمنی ،جاپان جیسی قومیں دس سال میں کھڑی ہوگئیں ، ہمارے لئے مزید دو ماہ مشکل ہیں ،آپ کو یقین دلاتا ہوں یہ ملک آپ کے سامنے کھڑا ہوگا ، لوگ باہر سے یہاں نوکریاں کرنے آئیں گے ، برے وقت میں ہی قومیں اکٹھی ہوتی ہیں ، ہماری قوم بڑی مضبوط

ہے اور اس نے 2010کے سیلاب میں ثابت کیا جیسے 1960میں دنیا ہماری مثال دیا کرتی تھی ، آنے والے وقت میں دنیا ہماری مثال دیا کرےگی، شوکت خانم ہسپتال کے لئے عطیات دینے والوں کا شکر گزار ہوں ، شوکت خانم اسپتال25سالوں سے کینسر کے مریضوں کو مفت علاج فراہم کر رہا ہے ،ہم نے آج تک غریبوں پر40ارب روپے خرچ کئے ،آپ کا دیا ہوا پیسہ غریبوں پر لگے ہسپتال پر نہیں۔ جمعہ کو کراچی میں وزیراعظم عمران خان نے شوکت خانم اسپتال کی فنڈریزنگ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شوکت خانم ہسپتال کے لئے عطیات دینے والوں کا شکر گزار ہوں ، ابتدامیں لوگ کہتے تھے شوکت خانم اسپتال نہیں بن سکتا،اگر بن بھی گیا تو 70فیصد لوگوں کا علاج مفت نہیں ہوسکے گا لیکن آج شوکت خانم اسپتال میں 75فیصدمریضوں کامفت علاج ہوتاہے، ہسپتال کے خواب کو شرمندہ تعبیر کرنے والے لوگوں کا مشکور ہوں، شوکت خانم اسپتال میں غریبوں کے علاج پر اب تک40ارب خرچ ہوئے۔وزیراعظم نے کرکٹ سیریز کا واقعہ بتاتے ہوئے کہا کہ پاکستان کرکٹ سیریز کے حوالے سے کانفرنس میں صحافی نے سوال پوچھا تھا کہ کشمیر میں دوبارہ تحریک چل پڑی ہے ، پاکستان اور بھارت میں پھر ٹینشنبن گئی ہے تو میں نے جواب دیا کہ دنوں ملکوں میں اتنی غربت ہے ہم کیوں ہتھیاروں پر پیسہ خرچ کر رہے ہیں ، شارجہ میں پاک بھارت میچ ہورہا ہے اس پر فیصلہ کشمیر کا فیصلہ کردیں ،میرا یہ مذاق اگلے دن اخباروں کی لیڈ بن گیا اس وجہ سے دوبئی میں جتنا انڈین کراؤڈ تھا انہوں نے اپنے ٹکٹ واپس کردیے پھر اس وقت سیٹھ عابد نے اس میچ کو سنبھالا دیا ،سیٹھ عابد کی شوکت خانم کےلئے گراں قدر خدمات ہیں۔انہوں نے کہا کہ شوکت خانم ہسپتال کو جوائنٹ کمیشن انٹرنیشنل کا سرٹیفکیٹ ملا، یہاں 75فیصد مریضوں کا مفت علاج ہوتا ہے یہ ایک اعزاز کی بات ہے ،لوگ کہتے تھے یہ ہسپتال نہیں چلے گا لیکن یہ 25سالوں سے کینسر کے مریضوں کو مفت علاج

فراہم کر رہا ہے ،ہم نے آج تک غریبوں پر40ارب روپے خرچ کئے ،آپ کا دیا ہوا پیسہ غریبوں پر لگے ہسپتال پر نہیں ۔انہوں نے کہا کہ اس سال اسپتال کاخسارہ ساڑھے8ارب روپے تھا،اسپتال بڑے مشکل حالات سے گزرا لیکن ہم پیچھے نہیں ہٹے،خوشی ہے کہ ہرگزشہ سال سے زیادہ فنڈزجمع ہوتے ہیں،شوکت خانم اسپتال پاکستان کاپہلا اسپتال ہے جسے انٹرنیشنل سرٹیفکیٹ ملا ۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ اچھا وقت انسان کو قابل نہیں بناتا ، برا وقت انسان کو اصل ٹریننگ دیتا ہے ،کہتے ہیں پاکستان پر برا وقت آیا ہے لوگوں پر ہم سے زیادہ برا وقت آیا ہے ، جرمنی ،جاپان پر دوسری جنگ عظیم کے بعد ہم سے برا وقت آیا تھا لیکن وہ قومیں دس سال کے بعد کھڑی ہوگئیں ، ہمارے لئے مزید دو ماہ مشکل ہیں ،آپ کو یقین دلاتا ہوں یہ ملک آپ کے سامنے کھڑا ہوگا ، لوگ باہر سے یہاں نوکریاں کرنے آئیں گے ، برے وقت میں ہی قومیں اکٹھی ہوتی ہیں ، ہماری قوم بڑی مضبوط ہے جس نے 2010کے سیلاب میں ثابت کیا ،لوگ کہتے تھے اس سیلاب کی وجہ سے پاکستان 10سال پیچھے رہ جائے گا لیکن اس برے وقت سے قوم نے ملک کو نکالا ،1960میں دنیا ہماری مثال دیا کرتی تھی ، آنے والے وقت میں دنیا ہماری مثال دیا کرےگی۔

FOLLOW US