کابل(این این آئی)افغان خطاطی کے ماہرین کی جانب سے دو برسوں میں ریشم کے کپڑے اور سونے کے پائوڈر سے تحریر کردہ قرآنِ کریم کو ماہ رمضان کی مناسبت سے عوام کی زیارت کے لیے پیش کیا گیا ۔دنیا بھر میں اپنی نوعیت کے انوکھے ترین نسخوں میں شامل اس شہہ پارے کی فیروز کوہ انسٹیٹیوٹ میں نمائش کی جا رہی ہے۔قران کریم منصوبے کو عمل پذیر دینے والے ماہر محمد تمیم صاحبزادے نے اس حوالے سے اپنے اعلان میں کہا ہے کہ قرآن کریم کے ریشم سے بنے صفحات
پرخاص کرنا کام ایک کٹھن لیکن پر ذوق عمل ہے۔انہوں نے بتایا کہ قرآن کریم کے ہر صفحے پر تذہیب کام کی تیاری میں ایک ہفتہ لگا ہے، اس کا وزن 8.6 کلوگرام ہے اور اس کے صفحات کی تعداد 610ہے، اس میں ستعمال کردہ آرائش و زیبائش کا تعلق انیسویں صدی کے کام سے ہے۔قرآن کریم کی تیاری پر 305 میٹر ریشم کا کپڑا استعمال کیا گیاہے۔