Monday January 20, 2025

انتظا ر کی گھڑ یا ں ختم ،سابق صدر پرویز مشرف کب پاکستان آئینگے ۔۔۔ تا ریخ کا اعلان کر دیا گیا

سابق آرمی چیف پرویز مشرف کے وکیل کا کہنا ہے پرویز مشرف کے خاندان کے مطابق وہ یکم مئی کو پاکستان آرہے ہیں۔سابق صدرپرویزمشرف کہ خلاف سنگین غداری مقدمےکی سماعت 2 مئی کواسلام آباد کی خصوصی عدالت میں ہو گی۔ سابق صدر کےوکیل نے آج نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ پرویز مشرف پاکستان آ رہے ہیں۔ پرویز مشرف خود اور اہلخانہ بھی انکے پاکستان آنے پر زور دے رہے ہیں۔سلمان صفدر کے مطابق پرویز مشرف کے خاندان کے مطابق وہ یکم مئی کو

پاکستان آئینگے تاہم سابق صدر کی صحت بہت خراب ہے اور صحت میں اونچ نیچ روزانہ کی بنیادوں پر ہو رہی ہے۔ صحت اور عمر کو مدنظر رکھتے ہوئے انکے معالج کی اجازت انتہائی اہم ہے۔پرویز مشرف کے وکیل کا کہنا ہے سابق صدر دو مئی کو اسپیشل کورٹ میں پیش ہونے کے حوالے سے پر عزم ہیں۔

FOLLOW US