Monday January 20, 2025

وہی ہوا جس کا خدشہ تھا کراچی کے بارے میں انتہائی خوفناک الرٹ جاری

کراچی(آئی این پی) محکمہ موسمیات نے آئندہ ہفتے شہر قائد میں شدید گرمی کی پیش گوئی کرتے ہوئے ہیٹ ویو الرٹ جاری کردیا ۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی اور گرد و نواح میں آئندہ ہفتے شدید گرمی پڑنے کا امکان ہے ۔ یکم سے 3 مئی تک دن کے اوقات میں درجہ حرارت 40 سے 42 ڈگری تک بڑھ سکتا ہے۔محکمہ موسمیات نے ہیٹ ویو الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہیٹ ویو کے دوران سمندری ہوائیں معطل رہیں گی جب کہ شہر اور گرد و نواح میں سمندری ہواں

کے بجائے شمالی اور شمال مغربی گرم و خشک ہوائیں چل سکتی ہیں۔جناح اسپتال شعبہ ایمرجنسی کی سربراہ ڈاکٹر سیمی جمالی کا کہنا ہے کہ سخت دھوپ کے دوران خصوصا دن 11 بجے سے شام 4 بجے کے دورانیے میں گھروں سے باہر نکلنے سے گریز کریں، اگر ضروری کام سے نکلنا ہو تو سر پر گیلا تولیہ رکھ دیں، گرمی میں ہلکے کپڑوں کا استعمال کریں، جسم کو گیلا رکھیں اور حتی الامکان نہانے پر توجہ مرکوز رکھیں۔سیمی جمالی کے مطابق گرمی کے شکار مریضوں سے نمٹنے کے لیے تمام تر ہنگامی اقدامات کرلیے ہیں جن میں 50 بستروں پر مشتمل ایک خصوصی وارڈ کا قیام بھی ہے جس میں ٹھنڈک کا غیر معمولی چلرسسٹم نصب ہے۔ یہ 50 بستر شعبہ ایمرجنسی کے 150 بیڈز کے علاوہ ہیں جبکہ پورے اسپتال میں شدید گرمی کے دنوں میں منرل واٹر کا بھرپور انتظام ہے۔

FOLLOW US