لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) رکن اسمبلی اور سیاسی تجزیہ کار جگنو محسن نے نوازشریف کی رہائی کو قانونی کی بجائے سیاسی قرار دے دیا ہے ۔ نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے جگنو محسن کا کہنا تھا کہ دنیا میں ایسی کوئی بھی مثال نہیںملتی کہ ایک مجرم کو چھ ہفتےکا عارضی ریلیف دے کر گھر بٹھا دیا جائے ۔ اب عین ممکن ہے کہ نوازشریف کو برطانیہ جانے کی بھی اجازت دے دی جائے گی ۔ اس معاملےمیں قانون پر بی سیاست ہو رہی ہے۔ جگنو محسن نے کہا کہ
ہم نے جو سوال پوچھنے ہیں وہ یہ ہیں کہ یہ جو ساری سیاست ہورہی ہے اس کے پیچھے جو عزائم ہیں وہ کیا ہیں؟یہ سب کچھ کون لکھ رہا ہے؟ اگر تو یہ ہے کہ یہ پارلیمانی نظام چلتا رہے، یہ 1973ء کا آئین قائم رہے ، لوگ سڑکوں پر نہ آئیں ، احتجاج نہ ہوں، تو پھر حکومت کو اپوزیشن کے ساتھ ضرور کوئی نہ کوئی لین دین کرنا پڑے گا۔؎