Monday November 10, 2025

اب بھول جائیں شاہدآفریدی کو،ہر دلعزیز پاکستانی کرکٹر نے ورلڈ کپ میں تیز ترین بیٹنگ کرنے کا اعلان کردیا

لاہور(ویب ڈیسک) سینئر قومی آل راؤنڈر محمد حفیظ کا کہنا ہے کہ وہ ورلڈ کپ میں سابق سٹار کرکٹر شاہد آفریدی کا کردار نبھانے کیلئے تیار ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ وہ شاہد آفریدی جیسی جارحانہ بیٹنگ تو نہیں کر سکتے کیونکہ لالہ اپنی نوعیت کے واحد کرکٹر تھے لیکن ان کی کوشش ہو گی کہ کنٹرول میں رہ کر تیز بیٹنگ کر سکیں۔انہوں

نے آفریدی جیسی بیٹنگ کی توقعات باندھنے پرشعیب اختر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ ہمیشہ سے پاکستانی ٹیم کیلئے اہم کردار ادا کرتے آئے ہیں اور اس مرتبہ بھی ضرورت پڑنے پر مایوس نہیں کریں گے۔یاد رہے کہ انگلینڈ میں 30مئی سے شروع ہونےوالے ورلڈ کپ میں حصہ لینے سے قبل قومی کرکٹ ٹیم انگلینڈ کےخلاف سیریز کھیلے گی ،ٹیم دورہ کے دوران 5ون ڈے اور1 ٹی ٹونٹی کھیلے گی جبکہ دو ففٹی اوور اور ایک ٹی ٹونٹی پریکٹس میچ بھی کھیلا جائےگا ،قومی ٹیم کا پہلا پریکٹس ون ڈے کینٹ کےخلاف 27اپریل کو، دوسرا نارتھمپٹن شائر کےخلاف 29اپریل کو ہوگا جبکہ لیسٹر شائر کےخلاف ٹی ٹونٹی پریکٹس میچ یکم مئی کو ہوگا، انگلینڈ کےخلاف دورہ کا واحد ٹی ٹونٹی 5مئی کو کارڈف میں ہوگا ،5ون ڈے میچز کی سیریز کا پہلا میچ 8مئی کو اوول ،دوسرا میچ 11مئی کو ہیمپشائر گراؤنڈ ، تیسرا ون ڈے 14مئی کو برسٹل میں، چوتھا ون ڈے 17مئی کو ٹرینٹ برج اور 5واں ون ڈے 19مئی کو لیڈز میں ہوگا۔