Monday November 10, 2025

مجھے پاکستان سے کھیلنا ہے کون ساغیر ملکی کھلاڑی آئی پی ایل چھوڑ گیا بھارتیوں کا منہ دیکھنے لائق ہو گیا

بنگلور(آئی این پی) انگلش آل راؤنڈر معین علی آئی پی ایل میں رائل چیلنجرز بنگلور کی جانب سے اپنا آخری میچ کھیل کر وطن واپس روانہ ہوگئے۔معین علی پاکستان سے سیریز کیلیے قومی ٹیم کو جوائن کریں گے۔ معین اگرچہ بدھ کوکنگز الیون پنجاب کے خلاف مقابلے میں صرف 4 بناسکے تاہم انھوں نے باقی میچز میں مستقل مزاجی سے پرفارم کرتے ہوئے اپنے ایک کروڑ 70 لاکھ روپے معاوضے سے پورا انصاف کیا۔