لندن (ویب ڈیسک )بہت سے مرد بوجوہ اکیلے رہنے پر مجبور ہوتے ہیں اور اس پر مستزاد یہ کہ مرد خواتین کی نسبت دوست بھی بہت کم بناتے ہیں۔ اب ایسے مردوں کے متعلق نیدرلینڈز کے سائنسدانوں نے نئی تحقیق میں ایسا خوفناک انکشاف کر دیا ہے کہ جان کر کوئی بھی مرد کبھی اکیلا نہیں رہے گا۔میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ ”جو مرد
اکیلے رہتے ہیں انہیں دوسرے درجے کی ذیابیطس لاحق ہونے کا خطرہ 2گنا زیادہ ہوتا ہے۔ایسے مردوں کو خاندان اور سماج سے کٹ کر رہنے کی وجہ سے ضروری جذباتی و عملی سپورٹ میسر نہیں آتی جو انسان کو صحت مندانہ زندگی گزارنے پر اکساتی ہے۔“نیدرلینڈز کی ماسٹریکٹ یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے اس تحقیق میں 40سے 78سال عمر کے شوگر کے مریض 2800 مردوخواتین کے رہن سہن اور مرض کے ڈیٹا کا تجزیہ کرکے نتائج مرتب کیے ہیں۔تحقیقاتی ٹیم کی سربراہ ڈاکٹر میرانڈا سکریم کا کہنا تھا کہ ”ہماری تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ خواتین کی نسبت مرد زیادہ شوگر کے مرض میں مبتلا ہوتے ہیں۔ہمارے اعدادوشمار کے مطابق اس مرض کے شکار مردوں کا تناسب 56فیصد سے زائد تھا۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ خواتین اکیلی بھی رہیں تو وہ بھرپور سماجی زندگی گزارتی ہیں جبکہ مرد زیادہ تنہائی پسند ہونے اور بہت کم دوست بنانے کی وجہ سے غیرصحت مندانہ زندگی گزارتے ہیں اور انجام کار شوگر کے مریض بن جاتے ہیں۔ہماری تحقیق کے مطابق مردوں کو شوگر ہونے کا خطرہ خواتین کی نسبت 94فیصد زیادہ ہوتا ہے اور ایک دوست کم ہونے پر اس میں 10فیصد کا مزید اضافہ ہوتا چلا جاتا ہے۔“