Tuesday February 25, 2025

’’یہ ہو ئی نہ با ت ‘‘ترکی کا پاکستان سے درجنوں جنگی طیارے خریدنے کا فیصلہ

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) ترکی کا پاکستان سے درجنوں جنگی طیارے خریدنے کا فیصلہ، برادر ملک ترکی تربیتی مقاصد کیلئے پاکستان کے 52 سپر مشتاق طیارے حاصل کرے گا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اور دوست برادر ملک ترکی کے درمیان دوستانہ و برادرانہ تعلقات ہر گزرت دن کیساتھ مضبوط سے مضبوط تر ہوتے جا رہے ہیں۔ اسی سلسلے میں

ترکی نے پاکستان سے درجنوں جنگی طیارے خریدنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ترکی اپنی فوج کیلئے تربیتی طیارے حاصل کرنا چاہتا ہے۔اسی لیے ترکی نے پاکستان کے جدید سپر مشتاق جنگی طیارے خریدنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پاکستان نے حال ہی میں سپر مشتاق طیارے میں نمایاں تبدیلیاں کرکے اسے جدید جنگی طیارے میں بدل دیا ہے۔ سپر مشتاق طیارہ کم قیمت ہونے کے باوجود اب جنگی صورتحال میں بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔ ذرائع کے مطابق اسی لیے ترکی نے اس طیارے کو خریدنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ترکی پاکستان سے کل 52 سپر مشتاق جنگی طیارے خریدے گا۔ اس سلسلے میں جلد معاہدہ طے پا جائے گا۔ ترکی اور پاکستان کے درمیان اس معاہدے سے پاکستان کی دفاعی صنعت کو مزید فروغ ملے گا۔