Thursday January 23, 2025

پاکستان میں نوجوان لڑکے کو ہندو لڑکی کے ساتھ محبت ہو گئی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان میں نوجوان لڑکے کو ہندو لڑکی کے ساتھ محبت ہو گئی لیکن پھر پتا چلا کہ3 فروری کو اس کی شادی طے پا گئی تو اس نے کیا کیا ؟ نوجوان لڑکے لڑکیوں کیلئے بڑی خبر ۔۔شکار پور کی تحصیل لکھی غلام شاہ میں 32 سالہ نوجوان آغا سالار خان نے محبت میں ناکامی اور پر شکارپور کے علاقے ہاتھی در کی رہائشی 28 سالہ راجکماری کو پستول کا فائر کر کے زخمی کر دیا

اور بعدازاں اپنی کنپٹی پر بھی گولی داغ دی۔کار ڈرائیور بلاول نے پریمی جوڑے کو انتہائی نازک حالت میں سکھر کے نجی اسپتال پہنچایا جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دونوں نے دم توڑ دیا۔ لاشوں کو لکھی غلام شاہ اسپتال سے پوسٹ مارٹم کرانے کے بعد ورثاءکے حوالے کر دیا گیا۔رپورٹ کے مطابق آغا سالار خان کراچی کے محکمہ بلدیات میں انسداد تجاوزات میں انسپکٹر تعینات تھا جبکہ راجکماری شکارپور میں لیڈیز جم چلاتی تھی‘ کافی عرصے سے دونوں میں محبت جاری تھی کہ راجکماری کی شادی ہندو نوجوان کے ساتھ طے پانے کی اطلاع ملنے پر نوجوان لڑکی کو شکارپور کے قریب گاؤں جامڑ لے گیا جہاں کافی دیر گفت و شنید کے بعد اس نے کار ڈرائیور بلاول کو پانی لانے کو کہا‘ ڈرائیور جیسے ہی پانی لینے گیا تو سالار خان نے گاڑی میں موجود پستول سے فائر کرتے ہوئے راجکماری کو زخمی کر دیا اور خود پر بھی گولی چلا دی۔ دونوں لاشیں گھروں میں پہنچتے ہی کہرام برپا ہو گیا۔واضح رہے کہ راجکماری کی شادی 3فروری کو ہونا تھی۔

FOLLOW US