ٹی وی چینل ریٹنگ کے لیے ہزار جتن کرتے ہیں لیکن روسی ٹی وی چینل ’انٹرنیشنل نیوز نیٹ ورک‘ نے بغیر کسی کوشش کے ریٹنگ کے تمام ریکارڈ توڑ ڈالے ہیں اور اس کی واحد وجہ اس کی ایک انتہائی خوبصورت خاتون رپورٹر ہے۔ ڈیلی سٹار کی رپورٹ کے مطابق اس خاتون رپورٹر کا نام ویلیریا گیریلووسکایا ہے جو کرائم اور روسی مافیا کی بیٹ کرتی ہے
اور لوگ اس کی رپورٹس دیکھنے کے لیے ٹی وی سکرینوں سے چمٹے رہتے ہیں۔ 29سالہ ویلیریا رپورٹنگ کے ساتھ ساتھ ماڈلنگ بھی کرتی ہے اور اس نے حال ہی میں ’میکسم رشیا‘ نامی میگزین کے لیے ایک نیم برہنہ فوٹو شوٹ بھی کروایا ہے جس نے روس میں تہلکہ مچا رکھا ہے۔ ویلیریا نے کچھ عرصہ قبل اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر یہ انکشاف بھی کیا تھا کہ وہ تاحال غیرشادی شدہ ہے، جس کے بعد اس کی رپورٹس کی ریٹنگ میں مزید کئی گنا اضافہ ہو گیا۔