Thursday December 26, 2024

پنکی یعنی بشریٰ بی بی کی دوسری شادی کے بعد ان کے سابق شوہربھی سامنے آگئے،،دھماکے دار بیان دے ڈالا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) عمران خان کی بشریٰ بی بی سے شادی کے بعد بشریٰ بی بی کے سابق خاوند خاور مانیکا کا بھی بیان سامنے آگیا ہے ۔ ان کا کہناہے کہ عمران خان کی ان کے خاندان سے روحانی وابستگی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے وہ ہمارے گھرکو مرشد خانہ سمجھتے ہیں۔ عمران خان جیسا بھلا آدمی اور بشریٰ جیسی نیک سیرت خاتون کبھی نہیں دیکھی ۔انھوںنے کہا کہ ایک پاک دامن خاتون پر اس قسم کے بہتان لگانا قابل افسوس ہے اسی طرح کسی بھی شریف آدمی کو اس طرح

سے برے الفاظ اور القابا ت سے پکارنا بھی شرمناک ہے۔ اپنے ویڈیو پر خاور مانیکا نے کپتان کی اچھی صحت اور لمبی عمر کی دعا مانگی ہے۔

FOLLOW US