Thursday January 2, 2025

100افراد جاں بحق ، 470زخمی ہو گئے

دمشق(مانیٹرنگ ڈیسک)شام میں سرکاری فورسز کی جانب سے عام شہریوں کو نشانہ بنا کر ان کے قتل عام کا سلسلہ جاری ہے۔ عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24گھنٹے میں سرکاری فورسز کی کارروائیوں میں 100سے زائد عام شہری ہلاک ہو گئے ہیں۔ ہلاک ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ سرکاری فورسز کی جانب سے کارروائیاں مشرقی شہر غوطہ میں کی گئی ہیں۔ فورسز نے جنگی لڑاکا طیاروں سے غوطہ کے گنجان آباد علاقوں کو نشانہ بنایا ۔ سیرئین آبزرویٹری

نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ کاررائیوں کے دوران 470افراد زخمی ہو گئے ۔ دوسری جانب اقوام متحدہ میں بھی بشار الاسد کی فوج کی جانب سے نہتے شہریوں کے قتل عام پر غم و غصے کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

FOLLOW US