Sunday December 22, 2024

سعودی عرب میں ایک جوان لڑکی سے چار جنسی درندے مل کر کو ن سا شرمناک کام کرتے رہے؟ویڈیو بھی بنتی رہی؟؟پولیس حرکت میں آگئی

ریاض(مانیٹرنگ ڈیسک )سعودی عرب میں برما سے تعلق رکھنے والی ایک 30 سالہ لڑکی کو چار اوباوشوں نے اجتماعی عصمت ریزی کا نشانہ بنایا۔ ملزمان لڑکی کی عریاں تصاویر اور ویڈیوز بھی بناتے رہے۔عرب ٹی وی کے مطابق یہ واقعہ مکہ معظمہ میں الشمیسی کے مقام پر پیش آیا۔ چاروں ملزمان کا تعلق بھی برما سے ہے۔ پولیس نے کارروائی کرکے چاروں ملزمان کو گرفتار کرلیا اور ان کے خلاف پراسیکیوٹر جنرل کے ہاں مزید قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔ ملزمان مکہ معظمہ میں شاہراہ المنصور پر متاثرہ لڑکی اور اس کی چھوٹی بہن کی آمد و رفت پر نظر رکھے ہوئے تھے۔ ان میں سے دو ملزمان نے ایک لڑکی کو بہ زور پکڑا اور اپنی گاڑی میں ڈال کر الشمیسی کے مقام ایک گھر میں لے گئے۔ وہاں پر دو مزید اوباش بھی موجود تھے۔

انہوں نے لڑکی کے کپڑے پھاڑ کر اس کی عریاں تصاویر اور ویڈیوز بنائیں اور اس کے بعد اسے زیادتی کا نشانہ بنایا اور اسے پولیس کو بتانے پر اس کی تصاویر مشتہر کرنے کی دھمکی دی گئی۔مجرمان زیاتی کے بعد لڑکی کو مچھلی منڈی کے عقب میں پھینک کر چلے گئے۔ پولیس نے فوری کارروائی میں ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔ ان کے قبضے سے لڑکی کی عریاں تصاویر اور ویڈیوز بھی برآمد کی گئی ہیں۔

FOLLOW US