گزشتہ روز طیارہ حادثے کے 157افراد میں سے زندہ بچ جانے والا واحد شخص سامنے آگیا ۔۔ معجزانہ طور پر کیسے بچا ؟ جانیں
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) ایتھوپین ائیرلائن کی پرواز کو پیش آنے والے حادثے کے نتیجے میں پرواز میں سوار کوئی مسافر بھی زندہ نہیں بچ سکا۔ طیارے میں 149مسافر اور 8 عملے کے لوگ سوار تھے جن میں سے کوئی ایک بھی جانبر نہ ہو سکا سوائے ایک یونانی شخص کے جسے دو منٹ کی تاخیری نے موت کے منہ میں جانے سے بچا لیا۔ یونانی شخص کا کہنا تھا کہ اگر میں اس پرواز میں سوار ہو جاتا تو جاں بحق ہونے والا ایک سو 50 واں مسافر ہوتا۔ یونانی شہری اینٹونس ماوروپولس کا کہنا تھا کہ مجھے گیٹ پر پہنچنے میں دو منٹ کی تاخیر ہوئی
جس کی وجہ سے میں ائیرپورٹ کے عملے پر شدید برہم تھا۔ اینٹونس نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بُک پر اپنی ٹکٹ کی ایک تصویر بھی شئیر کی اور ساتھ لکھا کہ آج میرا لکی (Lucky) ڈے تھا۔ اینٹونس بین الاقوامی سولڈ ویسٹ ایسوسی ایشن کا صدر بھی ہے جسے حادثے کا شکار ہونے والی پرواز میں سوار ہونا تھا لیکن اینٹونس گیٹ بند ہونے کے دو منٹ بعد پہنچا۔ اینٹونس نے بتایا کہ میں نے عملے پر شدید برہمی کا اظہار کیا تو مجھے پولیس اسٹیشن پہنچا دیاگیا جہاں مجھے پولیس افسر نے حادثے کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ آپ کو احتجاج کی بجائے شکر ادا کرنا چاہئیے۔ یاد رہے کہ اتوار کے روز ایتھوپین ایئرلائن کے مسافر طیارے کو دوران پرواز حادثہ پیش آیا ، ایئرلائن انتظامیہ نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا کہ طیارے میں سوار تمام مسافر ہلاک ہوگئے ہیں۔ طیارے میں کل 157مسافر سوار تھے۔ میڈیا اطلاعات کے مطابق طیارے میں کینیا کے سب سے زیادہ مسافرجبکہ سات مسافر برطانوی اور چار بھارتی مسافروں سمیت دیگر ممالک کے مسافر بھی سوار تھے۔ ترجمان ایئرلائن نے بتایا کہ طیارے میں 35 ممالک کے مسافر سفر کر رہے تھے۔ طیارے نے گذشتہ روز ایتھوپیا کے دارالحکومت آبابا سے کینیا کے شہر نیروبی کے لیے پرواز بھری تھی، تاہم دوران پرواز سمندر کے اوپر حادثہ پیش آیا ۔ طیارہ حادثے کا سب سے پہلا بیان ایتھوپین وزیراعظم نے جاری کیا۔ ایتھوپیا کے وزیراعظم ابے احمد کے دفتر سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا گیا کہ ایتھوپیا کے عوام اور حکومت کی جانب سے وزیراعظم ہاؤس، ایتھوپین ایئر لائنز کے بوئنگ 737 طیارے کے گر کر تباہ ہونے کے واقعہ پر اس میں سوار افراد کے اہل خانہ سے گہرے دکھ اور تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔