Thursday January 2, 2025

قصور جہنم بن گیا،،سات سالہ زینب کے بعد اب تین بچوں کی ماں پر قیامت ڈھا دی گئی

قصور (مانیٹرنگ ڈیسک)قصور شہر کی رہائشی ایک 27سالہ خاتون اور تین بچوں کی ماں ارم کو انتہائی تشویشناک حالت میں لاہور کے جناح ہسپتال میں منتقل کیا گیا ہے۔ جہاں اس کی جان بچانے کی سرتوڑ کوششیں کی جارہی ہیں۔ ارم کو مبینہ طور پر اس کے سسرالیوں نے آگ لگا دی جس کے بعد اس کے جسم کا 80فیصد حصہ جھلس چکا ہے اور اس کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔ ارم کے والد ین نے الزام عائد کیا کہ ان کی بیٹی کا گزشتہ 10روز سے اپنے سسرالیوں کے ساتھ جھگڑا چل رہاتھا جس کے بعد انھوںنے تیل چھڑک کر اسے زندہ جلانے کی کوشش کی ہے۔ارم کے والدین

کا کہنا ہے کہ واقعے کی اطلاع قصور کے تھانہ اے ڈویژن پولیس کو دے دی گئی لیکن پولیس نے کوئی کارروائی نہیں کی۔ وزیراعلیٰ پنجاب اور چیف جسٹس پاکستان واقعے کا نوٹس لے کر ہمیں انصاف فراہم کریں۔

FOLLOW US