Thursday December 26, 2024

پیپلزپارٹی کے الیکشن میں کھڑے ہونے والے20میں سے 8رہنمائوں کی وکٹیں گرادی گئیں،،دھماکے دار خبر

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان پیپلز پارٹی نے سندھ سے سینیٹ انتخابات کے لیے اپنے 8امیدواروں کو دستبردار کرالیا،12امیدوار میدان میں رہ گئے ہیں۔وزیراطلاعات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے دعویٰ کیاکہ ایم کیو ایم کے انتشار سے پیپلزپارٹی کوفائدہ ہوگا،12 نشستوں پر کامیابی حاصل کریں گے۔پیرکو سندھ کے وزیر اطلاعات سیدناصر حسین شاہ،

سنیٹرتاج حیدر اور دیگر رہنما الیکشن کمیشن پہنچے،جہاں انہوں نے قاسم سراج سومرو، جاوید نایاب لغاری، ندا کھوڑو، نوید اینتھونی، دوست محمد، تاج حیدر، ڈاکٹر یونس اور حمیرا علوانی کو سینیٹ الیکشن سے دستبردار کرالیا اس طرح پیپلز پارٹی کے 20 سے 12 امیدوار میدان میں رہ گئے ہیں، جن میں رضا ربانی، مولا بخش چانڈیو، مصطفی نواز کھوکھر، محمد علی شاہ جاموٹ، امام دین شوقین، ایاز مہر، مرتضی وہاب، ڈاکٹر سکندر میندھرو،انور لعل ڈین، قرت العین مری اور کرشنا کماری شامل ہیں۔ اس موقع پر سیدناصر حسین شاہ نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ سینیٹ الیکشن کے لیے امیدواروں سے متعلق قیادت کا فیصلہ سب کو قبول ہے، قیادت پر اعتماد ہے اسی لیے سب کے چہرے مسکرارہے ہیں، سینیٹ الیکشن کے لیے پیپلز پارٹی کے 12 امیدواروں کے کامیاب ہونے کی قوی امید ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم سمیت اپوزیشن جماعتیں انتشار کا شکار ہیں، متحدہ قومی موومنٹ کے آپس کے اختلافات سے پیپلز پارٹی کو فائدہ ہوگا۔انہوں نے کہاکہ ایم کیو ایم کے آپس کے الیکشن سوالیہ نشان بن چکے ہیں، میئر کی تبدیلی کے عمل کا حصہ نہیں ہیں۔ ایک سوال پر انہوں نے کہاکہ ہارس ٹریڈنگ کا الزام عجیب ہے۔ ناصر حسین شاہ نے عمران خان کی تیسری شادی پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان تو ہیٹ ٹرک کرنے کے عادی ہیں، اب تو شادی کی ہیٹ ٹرک بھی کرلی ہے، عمران خان کے لیے خوشگوار ازدواجی کی دعا کرتے ہیں۔

FOLLOW US