کراچی(ویب ڈیسک) متحدہ کا سربراہ کون؟ ایم کیو ایم انٹرا پارٹی الیکشن کیلئے ووٹنگ کا مقررہ وقت سات بجے تک بڑھایا گیا، کراچی اور حیدر آباد میں پولنگ ہوئی، رابطہ کمیٹی اور سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی، کنوینر، سینئر ڈپٹی کنوینر اور ڈپٹی کنوینرز کا انتخاب ہو گا۔فاروق ستار نے انٹرا پارٹی الیکشن کو ریفرنڈم قرار دے دیا، کہتے ہیں تحلیل شدہ رابطہ کمیٹی
کا حیدر آباد زون کو تحلیل کرنا غیرآئینی ہے، الیکشن کے بعد بھی بہادر آباد والوں کیلئے دروازے کھلے ہیں، پارٹی کو تقسیم ہونے سے بچانا چاہتا ہوں۔ فاروق ستار نے کے ایم سی گراؤنڈ کراچی میں کارکنوں سے خطاب بھی کیا، کہنے لگے آج انٹرا پارٹی الیکشن نہیں ریفرنڈم ہے، پارٹی میں وڈیرہ شاہی اور جاگیردارانہ نظام کے خاتمے کا دن آ گیا ہے۔