Friday December 27, 2024

تحریک انصاف کی اہم شخصیت چودھری نثار کے گھر آ پہنچی۔۔۔۔شامل ہونے کی یقین دہانی کرا دی گئی

ٹیکسلا(مانیٹرنگ ڈیسک )مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سابق وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نے حلقے میں مصروف دن گزارا ،صوبیدار مجید مرحوم اور خان افضل کے گاؤں سیہال اور بلاول گاؤں میں ملک یعقوب کی خالہ اور سردار اکرم کے انتقال پر فاتحہ خوانی کیجبکہ ملک یعقوب نے اپنے گروپ اور برادری سمیت غلام سرور گروپ کو چھوڑ کر

چودھری نثار علی خان کے ساتھ شمولیت اختیارکرنے کا اعلان کرتے ہوئے ان کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا اور آئندہ الیکشن میں اپنے حلقے کی جانب سے مکمل حمایت کی یقین دہانی کرائی ۔تفصیلات کے مطابق ہفتے کو سابق وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نے حلقے میں مصروف دن گزارا۔ سب سے پہلے صوبیدار مجید مرحوم اور خان افضل کے گاؤں سیہال میں فاتحہ خوانی کی اور اس کے ملک یعقوب کی خالہ اور سردار اکرم کی فاتحہ خوانی کے لئے بلاول گاؤں پہنچے۔ بعد ازاں پی ٹی آئی کے سابق امیدوار برائے چیئرمین ملک حمید آف یو سی کولیاں کی رہائشگاہ پہنچے۔ اس موقع پر ملک یعقوب نے اپنے گروپ اور برادری سمیت غلام سرور گروپ کو چھوڑ کر چودھری نثار علی خان کے ساتھ شمولیت اختیارکرنے کا اعلان کیا اور آپ پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے آئندہ الیکشن میں اپنے حلقے کی جانب سے مکمل سپورٹ اور بھرپور کامیابی کا یقین دلایا۔ اس موقع پر ملک یعقوب نے عظیم الشان جلسے کا بھی انعقاد کیا گیا جس سے چوہدری نثار علی خان نے خطاب کیا اس موقع پر ملک یعقوب نے اپنے گروپ اور برادری سمیت غلام سرور گروپ کو چھوڑ کر چودھری نثار علی خان کے ساتھ شمولیت اختیارکرنے کا اعلان کیا اور آپ پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے آئندہ الیکشن میں اپنے حلقے کی جانب سے مکمل سپورٹ اور بھرپور کامیابی کا یقین دلایا۔ اس موقع پر ملک یعقوب نے عظیم الشان جلسے کا بھی انعقاد کیا گیا جس سے چوہدری نثار علی خان نے خطاب کیا

FOLLOW US