Thursday January 2, 2025

نئے چئیرمین نیب کو اللہ تعالیٰ ہزاروں سال کی زندگی دے بغیر تنخواہ اور سرکاری وسائل کے اپنی جیب سے کتنے ہزار پاکستانی خاندانوں کے دکھوں کا مداوا کر ڈالا۔۔رپورٹ جان کر آپ بھی یہی دعا مانگیں گے

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)ذرائع کے مطابق قومی احتساب بیورو کے چیئرمین جسٹس جاوید اقبال کی چیئرمین نیب کے منصب کی ذمہ داریاں سنبھانے کے ساتھ ساتھ قومی کمیشن برائے لاپتہ افراد کے صدر کے طورپر کارکردگی انتہائی مثالی ہے۔ انہوں نے تقریبا 2800 لاپتہ افراد کو نہ صرف بازیاب کروا کر اپنے گھر ان کی واپسی یقینی بنائی بلکہ وہ اس کام کو قومی ذمہ داری سمجھتے ہوئے

کوئی تنخواہ نہیں لیتے اور ہفتے کے سات دن لاپتہ افراد کے کمیشن آتے ہیں جہاں پر لاپتہ افراد کے لواحقین کو نہ صرف ملتے ہیں بلکہ ان کی بازیابی کیلئے بھرپور کوششیں کرتے ہیں جس کی وجہ سے نہ صرف لاپتہ افراد کے لواحقین جسٹس جاوید اقبال کی کاوشوں کو سراہتے ہیں بلکہ ان کیلئے دل سے دعائیں کرتے ہیں ۔ اس کے علاوہ قومی کمیشن برائے لاپتہ افراد کی کارکردگی کو دیکھتے ہوئے معزز سپریم کورٹ آف پاکستان نے بھی ذرائع کے مطابق بعض شکایات قومی کمیشن برائے لاپتہ افراد کو بھجوائی ہیں جن پر کارروائی کرتے ہوئے کمیشن کے چیئرمین جاوید اقبال دن رات محنت کرتے ہیں جس کی وجہ سے انہیں کامیابی نصیب ہوتی ہے وہ سرکاری وسائل کے استعمال کے بھی سخت خلاف ہیں ور اپنی جیب سے تمام خرچ کرتے ہوئے لاپتہ افراد کی بازیابی کے مشن پر رواں دواں ہیں جو قابل تعریف ہے۔

FOLLOW US