اسلام آبا د(مانیٹرنگ ڈیسک) چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان سوشل میڈیا پر اکثر اپنے ساتھ پیش آئے دلچسپ و عجیب واقعات اپنے مداحوں کے ساتھ شئیرکرتی رہتی ہیں۔ بسا اوقات ایسا ہوتا ہے کہ ان کے فالوورز انھی کے بتائے ہوئے واقعے سے کوئی ایسا پہلو تلاش کرلیتے ہیں جس کو بنیاد بنا کر وہ انھی کی درگت بنا ڈالتے ہیں جس پر ریحام خاصا برا بھی مان جاتی ہیں لیکن پھر سب کچھ بھول بھال کر اگلی بار وہ ایک با ر پھر کسی نہ کسی دلچسپ واقعے کو سوشل میڈیا کی نذر کر دیتی ہیں۔ایک بار پھر انھوںنےایک واقعہ بیان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک دفعہ مجھے کے
پی کے کے شہر پشاور میں شاپنگ کا اتفاق ہوا ۔ میں نے ایک دوپٹہ لیا اور اسے منہ پر بھی نقاب کی شکل میں لپیٹ لیا تاکہ کوئی مجھے پہچان نہ سکے ۔تاہم ایک پٹھان بھائی نے شاید مجھے پہچان ہی لیا اور اس نے میرے چہرے سے دوپٹہ کھینچ اتارا او ر مجھے کہا “آپ ریحام خان ہیں نا، میں نے آپ کو پہچان لیا ہے”