Thursday December 26, 2024

آصف زرداری نے رائو انوار کو ” بہادر بچہ ” کہنے کے بعد ایک اور دھماکے دار بیان دے ڈالا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پیپلزپارٹی کے شریک چئیرمین اور سابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے سابق ایس ایس پیر ملیر رائو انوار کے متعلق اپنے ہی بیان کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے اس پر معافی مانگ لی ہے۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے ترجمان فرحت اللہ بابر نے ایک وضاحتی بیان میں کہا ہے کہ سابق ایس ایس پی ملیر رائو انوار کو ایک بہادر بچہ کہنے کے اپنے بیان پر سابق صدر آصف زرداری نے معذرت کرتے ہوئے کہا ہے

کہ یہ بیان غیر ارادی طور پر دیا گیا ۔اس کا مقصد قطعی کسی ادارے یا فرد کی دل آزاری نہیں تھا اگر ان کے بیان سے کسی کو تکلیف پہنچی تو وہ اس پر معافی مانگتے ہیں۔ فرحت اللہ بابر نے کہا کہ سابق صدر نے ماورائے عدالت قتل کو مجرمانہ، قابل نفرت اور ناقابل تسلیم قرار دیا ہے، زبردستی غائب کر دینا اور ماورائے عدالت قتل ایک جیسے جرائم ہیں، آصف زرداری نے ملوث افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کا مطالبہ کیا ہے

FOLLOW US